اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان کشیدگي کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی سرزمین کسی کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگي۔
وسطی افغانستان میں سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے میں خواتین و بچوں سمیت 14 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
پاکستان کے وفاقی حکومت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو وطن واپس لانے کے لیے برطانوی حکومت کو ایک بار پھر خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارت میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کے بینک اکاؤنٹ منجمد کردیے گئے جس کے نتیجے میں اس نے اپنے ملازمین کو فارغ کرکے بھارت میں جاری کام بند کردیا۔
عالمی ادارہ صحت نے آئندہ ماہ سے غریب ملکوں کے لئے کورونا کے 12 کروڑ تیز تشخیصی ٹیسٹ فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔
عمان میں 15 نومبر سے مساجد اور عبادت گاہیں کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ جمعرات سے بین الاقوامی پروازوں کا سلسلہ بھی بتدریج بحال کر دیا جائے گا۔
کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے نتیجے میں دنیا بھر میں انتقال کر جانے والوں کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔
یورپین یونین اور برطانیہ کے درمیان بریگزیٹ کے بعد نئے معاہدے کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں کباڑی کی دکان میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک جبکہ 1 زخمی ہو گیا ہے۔
ترک پراسیکیوٹر نے صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث ہونے پر سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے مزید 6 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔
چین نے اپنے ساحلی علاقوں کے ساتھ بیک وقت چار سمندروں میں 5 بحری جنگی مشقوں کا آغاز کردیا ہے۔
افغانستان کے اعلیٰ سطحی مفاہمتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ افغان سرزمین ہمسایہ ممالک کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔
امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شمالی حصے میں لگی جنگلات کی آگ 36 ہزار ایکٹر رقبے تک پھیل گئی ہے۔
آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان متنازع علاقے نگورونو کاراباخ میں جھڑپیں جاری ہیں جن میں اب ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 84 ہو گئی ہے جبکہ 200 سے زائد افراد زخمی ہیں۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ نے کہا ہے کہ فوجی راہیں بند ہیں فوجی جنگ بنیادی طور پر منتفی ہے دشمن کے ساتھ عدم تعامل ہماری سعادت ہے۔