اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ تعلقات کی اسٹراٹیجک کونسل کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران کو اقوام متحدہ کے منشورکی شق 51 کے مطابق اپنے ذاتی اور قومی و ملکی دفاع کا بھر پور حق حاصل ہے اور سکیورٹی کونسل کی قرارداد 2231 کی خلاف ورزی کرنے پر امریکہ کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک 85 ہزار 894 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 53 لاکھ 8 ہزار 14 ہو گئی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ کے سربراہ عزیز نصیر زادہ نے کہا ہے کہ ہم شہید قاسم سلیمانی کی شب شہادت میں جنگ کے دہانے تک پہنچ گئے تھے ۔ شہید سلیمانی کی شہادت کے بعد ایرانی پائلٹ ہم سے ماموریت پر جانے کی اجازت طلب کرتے تھے۔
سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک 4 ہزار 430 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 28 ہزار 720 تک جا پہنچی ہے۔
برازیل میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 35 ہزار 857 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 44 لاکھ 97 ہزار 434 تک جا پہنچی ہے۔
آج صبح پیرس میں ایک شخص نے عجیب و غریب انداز میں بغیر وسائل کے پیرس کی بلند ترین عمارت کو سر کرنے کی کوشش کی۔
امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 2 لاکھ 3 ہزار 171 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس مہلک وائرس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 69 لاکھ 25 ہزار 941 ہو چکی ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 7 لاکھ 23 ہزار 911 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے ہلاکتیں 9 لاکھ 57 ہزار 81 ہو گئی ہیں۔
امریکہ میں ڈانس پارٹی کے دوران معمولی جھگڑے کے بعد فائرنگ سے نوجوان لڑکا لڑکی ہلاک اور 14 افراد زخمی ہوگئے۔
پاکستان میں سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع آواران میں خفیہ آپریشن کے دوران 4 وہابی یزیدی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
چین نے ٹک ٹاک اور وی چیٹ کی بندش کو امریکہ کی غنڈہ گردی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ دھونس اور دھمکی سے باز رہیں ورنہ اسے سخت جوابی کارروائی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران میں اس سال کورونا وائرس کے پیش نظر اربعین کے موقع پر اربعین کی جگہ نئے پروگرامز منعقد کرنے کا اعلان کیا گيا ہے۔
شمالی کوریا میں حکمراں کیم جونگ اُون سے متعلق اسباق کو نصاب میں شامل کر کے اسکول کے بچوں کو روزانہ کم سے کم 90 منٹ تک پڑھانے کا حکم جاری کیا ہے۔
بھارت میں 15 اور 12 سالہ بھائیوں نے لوہے کی راڈ مار کر اپنی ماں کو قتل کردیا۔
ایران کے صوبہ خوزستان کے گورنر نے عراق سے ملحقہ سرحدوں کی صورتحال کے بارے میں کہا ہے کہ عراقی حکومت نے کورونا کے شرائط کے پیش نظر ایرانی اور غیر ایرانی زائرین کے داخلے پر پابندی عائد کررکھی ہے۔
فرانسیسی حکومت نے حزب اللہ کے بارے میں امریکی دعوے کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ کی طرف سے کیمیائی مواد جمع کرنے کے بارے میں کوئی شواہد موجود نہیں ہیں اور حزب اللہ کے بارے میں امریکی دعوی بے بنیاد ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا ہے کہ چين امریکی صدارتی انتخابات میں میرے حریف جو بائيڈن کو کامیاب کرانے کی کوشش کررہا ہے چین کی امریکی صدارتی انتخابات میں مداخلت نمایاں ہے۔ چين ، روس سے بد تر ہے۔
اسرائیل میں امریکہ کے سفیر ڈیوڈ فرائڈ مین نے کہا ہے کہ امریکہ اور متحدہ عرب امارات فلسطینی صدر محمود عباس کو ہٹانے پر غور کر رہے ہیں۔
امریکہ کے ایک دیہات میں شادی کی تقریب میں کورونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کی گئیں جس کے نتیجے میں دس دن بعد 170 افراد میں کورونا وائرس سے متاثراور 7 افراد ہلاک ہوگئے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل سلامی نے امریکی دہشت گرد صدرٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائيں گے، ہمارا انتقام قطعی اور یقینی ہے۔