بھارتی وزير خارجہ تہران کے دورے پر ہیں جہاں اس نے آج بھارتی وزير خارجہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔
صومالیہ میں فوجی اڈے پر خود کش حملے میں 5 اہلکار ہلاک جبکہ ایک امریکی فوجی زخمی ہوگیا۔
پاکستان کے صوبہ سندھ میں حکام نے 15 اضلاع میں سیلابی صورتحال کے باعث فلڈ وارننگ جاری کردی ہے۔
ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرنس میں طلبا کی آن لائن کلاس کے دوران 46 سالہ پروفیسر پاؤلا دی سیمون کورونا وائرس سے ہلاک ہوگئیں۔
بھارتی حکومت نے 21ستمبر سے تاج محل اور آگرہ فورٹ کھولنےکا اعلان کردیا ہے۔
روس میں کورونا وائرس سے اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد 17 ہزار 993 ہو گئی ہے جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 10 لاکھ 35 ہزار 789 ہو چکی ہے۔
بھارت میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے بھارت کورونا کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے، جہاں کورونا سے 72 ہزار 843 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 42 لاکھ 84 ہزار 103 ہو گئی۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرانس کے میگزین کی طرف سے پیغمبر اسلام (ص) کی توہین کے ناقابل معافی گناہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرانسیسی میگزین کی طرف سے پیغمبر اسلام (ص) کی توہین، مغربی ممالک کے سیاسی اور ثقافتی اداروں کی اسلام کے ساتھ کھلی دشمنی کا مظہر ہے۔
امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 93 ہزار 536 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ اس مہلک وائرس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 64 لاکھ 85 ہزار 708 ہو چکی ہے۔
ایران کے تمام شہروں کی طرح رشت میں بھی طبی پروٹوکول کی رعایت کے ساتھ سیدالشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کی یاد میں مجالس عزا کا سلسلہ جاری ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 75 لاکھ 10 ہزار 543 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مہلک اور موذی وائرس سے ہلاکتیں 8 لاکھ 97 ہزار 231 ہو گئی ہیں۔
جنوبی کوریا میں شدید طوفان آیا ہے جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے بریگزٹ کے بعد یورپی یونین کے ساتھ تجارتی معاہدے سے متعلق خدشات کو دور کرتے ہوئے 15 اکتوبر کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی ہے۔
متحدہ عرب امارات کی پولیس کے سابق سربراہ ضاحی خلفان نے کہا ہے کہ فلسطینی عرب ، عرب ممالک کی نابودی کے لئے اپنی نمازوں کی دعا کرتے ہیں اور ایرانی کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی کو شہید قدس سمجھتے ہیں۔
یورپی یونین نے بیلاروس کے 31 اعلیٰ عہدیداروں پر پابندیاں لگا دی ہیں جب کہ پابندیاں ملک میں دھاندلی زدہ انتخابات کے باعث لگائی گئی ہیں جن میں صدر الیگزینڈر لوکا شینکو نے کامیابی حاصل کی تھی۔
ایرانی صدرکے سائنس و ٹیکنالوجی شعبہ کے معاون سورنا ستاری کی موجودگی میں پردیس پارک ٹیکنالوجی کا 18 واں سالانہ اجلاس منعقد ہوا۔
ایران کے صوبہ گیلان میں شدید بارش کی وجہ سے دھان کی فصل کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواہ کے علاقے مہمند میں سنگ مرمرکی کان بیٹھنے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 19 ہوگئی ہے۔
اقوام متحدہ نے سعودی عرب کی طرف سے خاشقجی کے مقدمہ کے خاتمہ پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ خاشقجی کے قتل کے معاملے میں سعودی فیصلوں کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔
پاکستان کے شہر لاہور کی ٹیکسالی مارکیٹ میں مکان کی چھت گرنے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے سوئیس کے وزير خآرجہ کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ ایرانی عوام امریکہ کی منہ زوری اور دھونس کے سامنے تسلیم نہیں ہوں گے۔