شام میں مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر بشار الاسد نے ملک چھوڑ دیا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کے خلاف فلسطینی اور لبنانی مقاومت کی حمایت کا اصولی موقف جاری رہے گا۔
عرب اور اعلان آستانہ کے رکن ممالک نے شام میں تکفیری دہشت گردوں کے حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس بحران کو پورے خطے کے لئے خطرناک قرار دیا ہے۔
شائع ہونے والی تصاویر کے مطابق شامی دہشت گرد دمشق میں داخل ہو گئے ہیں اور انہوں نے شامی ریڈیو اور ٹیلی ویژن اور دمشق ہوائی اڈے سمیت حساس تنصیبات پر قبضہ کر لیا ہے۔
شام کے صدارتی محل سے جاری ایک بیان میں بشار الاسد کے شام چھوڑنے سے متعلق غیر ملکی میڈیا کے دعووں کی تردید کرتے ہوئے دمشق میں ان کی موجودگی پر زور دیا گیا ہے۔
ایران نے 10 ویں ایشین ڈیف گیمز میں پہلی مرتبہ چمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔
دمشق یونیورسٹی کی خاتون پروفیسر ڈاکٹر حلوا صالح نے کہا ہے کہ دہشت گرد گروہ تحریر الشام ترکی کی مدد سے حلب میں سلطنت عثمانیہ کی بحالی کا خواب دیکھ رہا ہے۔
ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے دوحہ میں ملاقات کے دوران خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔
حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ شہید سید ہاشم صفی الدین کی تدفین عمل میں لائی گئی۔
عراق کی بدر تنظیم کے سربراہ نے کہا کہ صیہونی رجیم شام اور خطے میں ایک مشکوک اور خطرناک منصوبے کے درپے ہے۔