اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ویڈیو لنک کے ذریعہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75 ویں اجلاس سے خطاب میں امریکہ کی منہ زوری اور تسلط پسندی کے خاتمہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ہم پر نہ مذاکرات اور نہ ہی جنگ مسلط کرسکتا ہے۔
فلسطین نے عرب لیگ کو امریکہ کی آلہ کار اور مردہ تنظیم قراردیتے ہوئے عرب لیگ کی صدارت سے استعفی دیدیا ہے۔ عرب لیگ نے امارات ، بحرین اور اسرائیل کے درمیان سازشی معاہدوں کی مذمت کرنے سے انکار کردیا تھا۔
عرب ذرائع کے مطابق جنوب لبنان میں عین قانا علاقہ میں زوردار دھماکہ ہوا ہے۔
پاکستانی فوج کی چوکی پر باجوڑ سیکٹر میں سرحد پار سے یزیدی دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاکستانی فوج کا جوان جاں بحق ہوگیا۔
شہرضا میں شہید ہمت کی مرحومہ ماں محترمہ حاجیہ ہمت کو شہید بیٹے کے قریب سپرد خاک کردیا گيا۔
نیپال نے اپنے نظرثانی شدہ سیاسی نقشے کو باضابطہ طور پر اسکولوں کے نصاب تعلیم میں شامل کرلیا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران ، امریکہ کے لئے بڑا خطرہ ہے ایران کو مالدار اور ثروتمند بننے کی اجازت نہیں دیں گے۔
تہران کے میئر نے چند ممالک کے سفیروں کے ہمراہ گاڑیوں کے بغیر دن کی مناسبت سائیکل سواری کی پارک شہر میں واقع صلح میوزیم کا قریب سے مشاہدہ کیا۔
نیدرلینڈز کے وزیر اعظم نے فٹ بال دیکھنے آنے والے تماشایوں کو کوویڈ19 کے خطرے کے پیش نظر خاموش رہنے کی ہدایت کی ہے۔
ایران کے صوبہ ہمدان میں شہید نوژہ چھاؤنی میں " کمان 99 " نامی کارروائی کی یاد میں شاندار تقریب منعقد ہوئی۔
ایران کی مسلح افواج کے ترجمان جنرل شکارچی نے کہا ہے کہ امریکہ کا مقابلہ کرنے والے ہر ملک کی ہم حمایت کریں گے۔
یمنی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ نے کہا کہ سعودی عرب امریکی صدر ٹرمپ کی گائے اور امارات بکری ہے اور ٹرمپ دونوں سے دودھ نکال رہا ہے۔
برطانیہ میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر نومبر میں روزانہ 200 اموات کا خدشہ ظاہر کیا گيا ہے۔
بھارت میں کورونا وائرس کے مزید 86 ہزار961 کیسز کے بعد مریضوں کی تعداد 55 لاکھ 60 ہزار جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 88 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔
اسرائیلی وزير اعظم نیتن یاہو کے خلاف عوامی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے ۔ اسرائیلی پولیس نے نیتن یاہو کے گھر کی طرف جانے والی تمام سڑکوں کو بند کردیا ہے۔
ایران پر مسلط کردہ آٹھ سالہ جنگ میں عراق کے سابق صدر صدام معدوم نے سردشت پر کیمیائی ہتھیاروں سے خملہ کرکے 1100 افراد کو شہید کردیا تھا۔
مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے مزید ایک شخص کو ہلاک کردیا ہے۔
پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر اور فلسطین کے تنازعات اقوام متحدہ کی دیرینہ ناکامیوں کا مظہر ہیں۔
اردبیل میں ہفتہ دفاع مقدس کی مناسبت سے ثقافتی اور رزمی نمائش کا افتتاح ہوا جس میں صوبائی حکام اور اعلی کمانڈروں نے شرکت کی۔
بھارتی حکومت نے سکھوں کو کرتار پور میں بابا گرونانک کی برسی کی تقریبات میں شرکت سے روک دیا ہے۔
دفاع مقدس کی مناسبت سے یاد یاراں آبی و خاکی مشقوں اور والفجر 8 آپریشن کی شبیہ سازی کی گئی ۔
اسلامی جمہوریہ ایران پر آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ میں عراق کے سابق صدرصدام معدوم کی حمایت کرنے میں امریکہ نے اہم کردار ادا کیا جبکہ یورپی اور عربی ممالک بھی صدام معدوم کی حمایت میں پیش پیش تھے۔