اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے انسٹاگرام پر اپنے ایک بیان میں بغداد پہنچنے پر شہید سلیمانی اور شہید ابو مہدی مہندس کی شہادت کے مقام پر اپنے حضور کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی نے خطے میں دہشت گردی کو شکست دینے میں اہم کردار ادا کیا۔
حضرت امام حسن مجتبی علیہ السلام ۱۵/ رمضان ۳ ہجری کی شب کومدینہ منورہ میں پیداہوئے، رسول کے گھرمیں آپ کی پیدائش اپنی نوعیت کی پہلی خوشی تھی آپ کی ولادت نے رسول کے دامن سے مقطوع النسل ہونے کا دھبہ صاف کردیا۔
ہندوستان میں کورونا وائرس کی شدید لہر کے بارے میں کئي ممالک نے سفری پابندیاں عائد کردی ہیں۔
بھارتی ریاست آسام اور بہار میں آج صبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق وزير دفاع اور قومی دفاع یونیورسٹی کے سربراہ جنرل احمد وحیدی نے کہا ہے کہ خطے میں غاصب صہیونی حکومت کی عسکری اور غیر عسکری موجودگی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
بھارت میں کورونا وائرس کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے باعث مسلمانوں نے مساجد کواسپتالوں میں تبدیل کردیا ہے۔
تہران میں امامزادہ قاضی الصابر میں کریم اہلبیت حضرت امام حسن مجتبی علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے شاندار جشن منعقد ہوا۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث آج 201 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 17 ہزار 530 ہوگئی ہے۔
رمضان المارک میں شیراز میں مہربانی اور معیشتی تعاون پر مبنی خدمت کا سلسلہ جاری ہے ۔
پاکستان کے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اےاوراو لیول کے امتحانات چھے ماہ کے لیے ملتوی کردیئے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ آج بروز بدھ عمان کے دورے پر روjنہ ہوں گے۔
نائیجریا میں اغوا کاروں نے مغوی طلبا میں سے مزید 2 کو گولیاں مار کر قتل کردیا اور لاشیں میدان میں پھینک دیں۔اس طرح اغوا کاروں نے اب تک 5 طلباء کو ہلاک کردیا ہے۔
پاکستانی سینیٹ کے سابق چیئرمین رضا ربانی نے پاکستان کے صدر عارف علوی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔