تہران میں سپاہ قدس کے جانشین جنرل سید محمد حسین زادہ حجازی کے پیکر پاک پر نماز جنازہ ادا کردی گئی ، مرحوم حجازی کا کل رات حرکت قلب بند ہونے سے انتقال ہوگیا تھا۔
تہران میں مسجد گیاہی میں حجۃ الاسلام والمسلمین عالی کے خطاب اور محمد حسین پویانفر کی جانب سے مناجات خوانی اور شب بیداری کا سلسلہ جاری ہے۔
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں مسافر بردار چھوٹا طیارہ پرواز بھرنے کے تھوڑی دیر بعد ہی گر کر کرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔
امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر آسٹن میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےمرحوم جنرل حجازی کے انتقال پر دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا: جنرل حجازی سپاہ کی بڑی ذمہ د اریوں کو پورا کرنے میں کامیاب رہے۔
افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ افغانستان سے غیر ملکی افواج کا انخلا اس بات پر منحصر ہے کہ پاکستان اپنے ہمسائہ ملک افغانتسان کے ساتھ دوستی کرتا ہے یا دشمنی کا فیصلہ کرتا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستانی وزیر خارجہ بدھ کے روز تہران کا دورہ کریں گے۔
مسجد الاقصی میں ہزاروں فلسطینی رمضان المبارک میں نماز صبح ادا کرنے کے لئے حاضر ہوتے ہیں۔
ایران کے دیگر شہروں کی طرح تبریز میں بھی یوم مسلح افواج کیم ناسبت سے فوجی جوانوں نے شاندار پریڈ کا اہتمام کیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے سربیا کے وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ ایران اور سربیا کے درمیان اقتصادی حجم دونوں ممالک کی ظرفیتوں کے مطابق نہیں ہے۔
بنگلہ دیش میں تنخواہوں میں اضافے کے لیے احتجاج کرنے والے مظاہرین پر پولیس کی فائرنگ سے 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوج کے ایک اور اہلکار نے خودکشی کرلی۔
پاکستانی حکومت نے مغربی ممالک میں توہین آمیز خاکوں کے خلاف متفقہ قرار داد قومی اسمبلی میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے یہ قرارداد آج پیش کی جائے گی۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے رابطہ عامہ نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سپاہ قدس کے سربراہ کے جانشین جنرل سید محمد حسین زادہ حجازی کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا ہے۔