امریکی شہر بروکلین کے ایک سب وے اسٹیشن پر فائرنگ کے واقعہ میں کم از کم 13 افراد زخمی ہو گئے جب کہ اس مقام سے کئی دھماکہ خیز آلات بھی برآمد ہوئے ہیں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے سعودی حکام کویمن پر مسلط کردہ جنگ سے خارج ہونے کی سفارش کرتے ہوئے فرمایا: یمن پر مسلط کردہ جنگ میں سعودی عرب کے حکام کو اپنی شکست کا یقین ہے لیکن اس کے باوجود وہ جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان میں فوری انتخابات کروانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک سازش کے ذریعے امپورٹڈ حکومت ہم پر مسلط کی گئی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے کابل میں ایرانی سفارت خانہ اور ہرات میں ایرانی قونصلخانہ پر ہونےو الے حملوں کے متعلق تہران میں افغانستان کے ناظم الامور کو طلب کرکے شدید احتجاج کیا ہے۔
یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ آج دنیا میں ہر کوئی یمن کے خلاف جارح طاقتوں کی شکست کی بات کررہا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے ساتھ ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیشن کے ارکان کا اجلاس منعقد ہوا۔
اس ویڈیو میں یوکرائن کے شہر ماریوپول میں روس کے فوجی قافلے کو تباہ کرنے کا منظر پیش کیا جاتا ہے۔
امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت میں حالیہ دنوں میں ہونے والے واقعات تشویشناک ہیں۔ بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں اضافہ ہورہا ہے۔
حضرت خدیجہ ، مکہ کی ایک معزز، مالدار، عالی نسب خاتون جن کا تعلق عرب کے قبیلے قریش سے تھا۔ جو حسن صورت و سیرت کے لحاظ سے "طاہرہ" کے لقب سے مشہور تھیں۔حضرت خدیجہ (س) نے اسلام کے فروغ میں پیغمبر اسلام (ص) کا بھر پور ساتھ دیا۔
پاکستان کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں پولیس موبائل پر راکٹ حملے کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے ہیں۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے شہباز شریف کو پاکستان کا نیا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
فلپائن میں شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 25 افراد ہلاک جبکہ سیکڑوں بے گھر ہوگئے ہیں۔