ایران کی وزارت دفاع اور مسلح افواج کی لاجسٹکس کے انٹیلی جنس ڈیپارٹمنٹ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ غاصب اسرائیلی ایجنسی "موساد" کی جانب سے دفاعی صنعتوں کے لیے ڈیزائن کی گئی تخریب کاری کی ایک پیچیدہ سازش کو ناکام بنانے میں کامیاب ہوا ہے۔
نجف اشرف میں "2023ء کے اربعین حسینی سے متعلق افکار و خیالات " کے عنوان سے ایک کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں عراق، ایران، پاکستان اور ہندوستان کی معزز شخصیات نے شرکت کی۔
مشرقی شام میں دیر الزور کے عرب قبائل نے قسد ملیشیا کے خلاف عام الرٹ کا اعلان کیا اور کچھ علاقوں سے امریکہ سے وابستہ اس ملیشیا کو نکال باہر کیا۔
حزب اللہ کے ہفتہ وار میگزین کا 488 واں شمارہ "اربعین ابا عبد اللہ (ع) کا سر بلند پرچم" کے عنوان سے شائع ہوا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی برّی فوج کے ڈپٹی ایگزیکٹو جنرل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملک تمام سرحدوں پر 17 بڑے موکب زائرین اربعین حسینی کی خدمت کر رہے ہیں اور شلمچہ، چذابہ، مہران، خسروی اور تمرچین کی سرحدی گزگارہوں پر تمام سہولیات کے ساتھ 5 فیلڈ ہسپتال قائم کیے گئے ہیں۔
نابلس میں بم دھماکے میں تین صہیونی فوجی اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔
گبون کی موجودہ صورت حال اور اس افریقی ملک میں بغاوت کے ردعمل میں امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان شائع کرکے اپنی تشویش کا اظہار کیا۔
ایرانی وزیر داخلہ نے کہا کہ زائرین کی واپسی کے لیے سات ہزار بسوں کا منصوبہ بنایا گیا ہے