معروف انقلابی ترانہ سلام فرماندہ نائجیریا کے مقامی زبان میں بھی پڑھا گیا۔
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ان کی بھارت جوڑو یاترا کا مقصد ہندوستان کو متحد کرنا ہے۔
فرانس میں مسلم طلبا کو اسکول کینٹن میں سور کے گوشت کے بنے کھانے پیش کیے جاتے ہیں اور بار بار مطالبے کے باوجود حلال کھانا فراہم نہیں کیا جا رہا ہے۔
ٹی20 ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے چوتھے ہائی وولٹیج میچ میں بھارت نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دیدی۔
لاہور ایئرپورٹ پر مرد اور خاتون کو 750 گرام سے زائد آئس ہیروئن برآمد ہونے پر گرفتار کرلیا گیا۔
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایرانی قوم ہوشیاری سے دشمنوں کی سازش کو ناکام بنائے گی اور سیاسی اور پروپیگنڈے کا دباؤ اس کے ارادے میں خلل پیدا نہیں کرسکے گا۔
رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر برائے بین الاقوامی امور نے کہا کہ امریکیوں کو خطے سے نکلنا ہوگا جبکہ وہ اسلامی ملکوں کو کمزور کرنے اور تقسیم کرنے اور امت اسلامیہ میں تفرقہ پیدا کرنے کے لئے مسلسل دشمنی اور سازشیں کر رہے ہیں۔
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ بیجنگ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مینڈیٹ سے ہٹ کر تہران پر یورپی یونین کی غیر قانونی یکطرفہ پابندیوں کا مخالف ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکیوں کی باتیں اور رویے متضاد ہیں، تین دن پہلے ہمیں ان کی طرف سے ایک پیغام موصول ہوا ہے، ہم نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی جوہری ایجنسی کے الزامات کو برطرف کیا جائے۔
پاکستان نے ہفتے کے روز چین سے درخواست کی ہے کہ6.3 ارب ڈالر کا قرض موخر کیا جائے جو اگلے آٹھ ماہ میں واجب الادا ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ تہران یوکرین جنگ کے خاتمے کی حمایت کرتا ہے، انہوں نے روس کو ڈرون بھیجنے کے الزام پر مبنی مغرب کے بے بنیاد دعووں کو سختی سے مسترد کیا۔
اوپیک پلس کے فیصلے کے نتیجے میں امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان گہرے ہوتے اختلافات کے بعد سعودی سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارمز پر سابق سعودی وزیر توانائی کی ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔