ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے وینزویلا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے درجنوں افراد کے جاں بحق اور لاپتہ ہونے کے بعد وینزویلا کی حکومت اور عوام کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران کی دلی ہمدردی کا اعلان کیا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ نے ایران کے اندرونی معاملات میں برطانیہ کی مداخلت اور تہران کے خلاف لندن کی نئی پابندیوں کے اعلان کے بعد برطانوی سفیر کو گزشتہ مہینوں کے دوران تیسری بار طلب کیا ہے۔
ایرانی فوج کے سیکنڈ ان کمانڈ کا کہنا ہے کہ آرمی ایئر فورس کسی بھی خطرے کا کم سے کم وقت میں جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
قزاقستان کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی ایشیا میں باہمی تعامل اور اعتماد سازی کے اقدامات (CICA) سے متعلق کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
پاکستانی صدر ڈاکٹر عارف علوی نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو وزارت عظمیٰ سے ہٹائے جانے سے متعلق ’’امریکی سازش‘‘ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ اس معاملے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے۔