کابل میں ایرانی سفیر کے معاون اور اس کے ہمرہ وفد نے افغانستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ملاقات میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کا شہداء کے اہل خانہ کے نام تعزیتی پیغام پیش کیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ شہدائے مدافعین حرم ، ایران اور افغانستان کی دو قوموں کے درمیان گہرے تعلقات کا مظہر ہیں۔ دشمنوں کو دونوں قوموں کے درمیان اختلاف پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔
قم میں مسجد مقدس جمکران میں مؤمنین کی بڑی تعداد نے اکیسویں رمضان المبارک اور دوسری شب قدر کی مناسبت سے دعا و مناجات کی مراسم میں حصہ لیا اور اللہ تعالی کی بارگاہ میں راز و نیاز کیا۔
سعودی عرب میں مدینہ منورہ کی شاہراہ پر بس الٹنے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور43 زخمی ہوگئے۔
پاکستان اورافغانستان کی سرحد پر وہابی تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ کے تبادلے میں پاکستانی فوج کے 3 اہلکار ہلاک ہو گئے۔
تہران میں شریف یونیورسٹی میں اکیسویں رمضان المبارک اور شب قدر کی مناسبت سے مؤمنین نے دعا اور مناجات میں بھر پور شرکت کی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے افغانستان کے صوبہ قندوز میں اہلسنت کی مسجد پر دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
امیرالمومنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی مبارک زندگی اور سیرت ولادت سے لے کر شہادت تک خوشنودی خدا اور رضائے الہی میں بسر ہوئی۔مولائے کائنات خانہ کعبہ میں پیدا ہوئے اور مسجد کوفہ میں آپ کی شہادت واقع ہوئی۔
افغانستان کی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ افغان پولیس اور طالبان اہلکاروں نےمزار شریف میں شیعہ مسجد پر حملے کے منصوبہ ساز اور ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کرلیا ہے۔