اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ کے سربراہ نے بھارت کے شہر بنگلور میں فضائی ٹیکنالوجی پر مبنی نمائشگاہ کا دورہ کیا اور فضائیل کے کمانڈروں کے اجلاس سے خطاب کرتےہوئے کہا ہے کہ ایرانی فضائیہ کا پیشرفتہ ٹیکنالوجی پر مشتمل ڈرون تیارکرنے میں سرعت کے ساتھ کام جاری ہے۔
افغانستان کے صوبہ قندوز میں طالبان دہشت گردوں کے حملے میں 16 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے جب کہ حملہ آرودہشت گردوں نے دو اہلکاروں کو یرغمال بنالیا ہے۔
پاکستان بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے۔ صدر پاکستان عارف علوی آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی، وزیراعظم عمران خان کوٹلی میں اجتماع سے خطاب کریں گے۔
پاکستان کے شہر کوئٹہ میں ایرانی قونصل جنرل کی رہائش گاہ کا کچھ حصہ گیس خارج ہونے کے نتیجے میں تباہ ہوگیا۔
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقہ سبی میں یوم یکجہتی کشمیر ریلی پر دستی بم سے حملے میں 16 افراد زخمی ہوگئے۔
اسلامی جمہوریہ ایران نے ایک خصوصی طیارے کے ذریعہ روس میں تیار کردہ کورونا ویکسین اسپوٹنک 7 کی پہلی کھیپ حاصل کرلی ہے۔
سعودی عرب کے حکام نے امریکی صدر جوبائیڈن کی طرف سے سعودی عرب کے دفاع اور سعودی نظام کی حمایت پر مبنی بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔
مہر نیوز ایجنسی کے سابق ڈائریکٹر مرحوم حاج رضا مقدسی کو ہم سے بچھڑے ہوئے تین سال ہوگئے ہیں مرحوم رضا مقدسی کی تیسری برسی کے موقع پر امامزادہ صالح کے مزار پر مجلس ترحیم منعقد کی گئی۔ مجلس ترحیم سے حجۃ الاسلام بی آزار تہرانی نے خطاب کیا۔
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے 26 مارچ کو پاکستانی حکومت کے خلاف لانگ مارچ اور سینیٹ الیکشن مشترکہ طور پر لڑنے کا اعلان کیا ہے۔
برطانیہ میں کورونا وائرس سے مزید 915 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 20 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
اسرائیل کے وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات سمیت دیگر خلیجی ممالک کا دورہ غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا۔
رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حجۃ الاسلام حاج شیخ حیدر علی جلالی کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام راولپنڈی میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کی شیڈول ٹیسٹ میچز کی وجہ سے راولپنڈی شہر کے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔