رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عراق کے وزیر اعظم مصطفی الکاظمی اور اس کے ہمراہ وفد کے ساتھ ملاقات میں فرمایا: اسلامی جمہوریہ ایران شہید قاسم سلیمانی کے بہیمانہ قتل کو ہرگزفراموش نہیں کرےگا اور ایران یقینی طور پر امریکہ پر جوابی ضرب وارد کرےگا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی اور عراق کے وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں باہمی تجارت کے حجم کو 20 ارب ڈالر تک پہنچانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
نیپال کی حکومت نے اگست کے وسط سے بین الاقوامی پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
یوکرائن میں مسلح شخص نے ایک بس کے 20 مسافروں کو یرغمال بنالیا، مسلح شخص کے پاس بارودی مواد اور اسلحہ موجود تھا۔
برازیل میں کورونا وائرس سے 80 ہزار251 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد 21 لاکھ 21 ہزار 645 تک جا پہنچی ہے۔
عراق کے وزیر اعظم مصطفی الکاظمی ایک اعلی وفد کے ہمراہ ایران کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے ایران کے صدر حسن روحانی کے ساتھ خصوصی ملاقات کی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ایک اعلی وفد کے ہمراہ ماسکو پہنچ گئے ہیں۔
افق ٹی وی چینل کے پروگرام " گذرنامہ " کے مطابق امریکی ذرائع ابلاغ کے ایران کے خلاف وسیع پروپیگنڈے کے باوجود 30 ملین امریکی شہریوں کی ایران کے بارے میں رائے مثبت ہے۔
عراق کے وزیر اعظم مصطفی الکاظمی ایک اعلی وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے ہیں۔ جہاں وہ ایران کے اعلی حکام کے ساتھ دوطرفہ تعلقات، علاقائی امور اور عالمی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔
امریکہ میں آگ لگنے کے واقعات مسلسل رونما ہورہے ہیں ۔ امریکی ریاست نیو جرسی میں زرعی کمپلیکس خوفناک آگ لگنے سے تباہ ہوگیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ایک اعلی وفد کے ہمراہ ماسکو روانہ ہوگئے ہیں۔
امریکی صدر نے خود پسندی کی انتہا کرتے ہوئے خود کو سب کا پسندیدہ صدر قرار دے دیا ہے ٹوئٹر صارفین کی جانب سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اس ٹوئٹ کا مذاق اڑایا جارہا ہے ۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 48 لاکھ 59 ہزار 408 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے ہلاکتیں 6 لاکھ 13 ہزار 354 ہو گئیں۔
چینی حکام نے مشرقی انہوئی صوبے میں سیلاب کا دباؤ کم کرنے کے لیے ڈیم کا ایک حصہ دھماکے سے اُڑا دیا۔
قم المقدس کے باغات سے انگور کے پھلوں کو جمع کرنے کی فصل کا آغاز ہوگیا ہے۔
سازمان تبلیغات اسلامی کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین قمی نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں عزاداری طبی پروٹوکول کی رعایت کے ساتھ ادا کی جائےگی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مظاہروں کے سبب امریکہ کی صورتحال افغانستان سے بھی بدتر ہوگئی ہے۔
بھارت میں اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی پر انتہائی منظم انداز سے جھوٹ بولنے کا الزام عائد کیا ہے۔
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے صنعتی شہر فیصل آباد میں بارش کے باعث 2 مکانوں کی چھتیں گرنے کے 2 واقعات میں 10 افراد ہلاک جبکہ 6 زخمی ہو گئے۔
جنوبی افریقہ 3 لاکھ 64 ہزار کورونا کیسز کے ساتھ دنیا میں پانچویں نمبر پر آگیا ہے۔
عراق کے وزير اعظم مصطفی الکاظمی اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر آج تہران پہنچیں گے۔
حضرت امام محمد تقی (ع) فرماتے ہیں : ورع وتقوی کی زینت " حسن ادب " ہے قناعت کی زینت " خندہ پیشانی" ہے۔