اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران اور چين کے درمیان تعلقات کے بارے میں غیر ملکی پروپیگنڈے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور چین کے درمیان اقتصادی تعاون امریکہ کے لئے مہنگا ثابت ہوگا۔
اسلامی جمہوریہ ایران نے کوثر طیارے کو مقامی سطح پر تیار کیا ہے یہ طیارہ امریکہ کے ایف 5 طیارے جیسا ہے۔
پاکستان میں کوئٹہ کی عدالت نے بچی کے اغواء میں معاونت کے کیس میں سابق وزیرِ داخلہ بلوچستان اور سینیٹر سرفراز بگٹی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔
بولیویا کی عبوری خاتون صدر جینائین اینیز شاویز کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں، جبکہ بولیویا کی کابینہ کے دیگر 7 وزراء میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
سعودی عرب کے امریکہ اور اسرائیل نواز ولیعہد محمد بن سلمان نے مدینہ منورہ کی حرمت اور تقدس پامال کرنے کے لئے مدینہ میں فیشن میگزین کی اشاعت کا اجازت نامہ جاری کردیا ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں سپاہ اور بسیج فرنٹ لائن پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
امامزادہ قاضی الصابر میں طبی امور کی رعایت کے ساتھ دعائے ندبہ کی معنوی اور روحانی تقریب منعقد ہوئی ۔
امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 35 ہزار 822 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اس مہلک وائرس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 32 لاکھ 19 ہزار 999 ہو چکی ہے۔
ہانگ کانگ میں کورونا وائرس کے کیسزمیں مقامی سطح پر اضافہ کے باعث تمام اسکول بند کئے جانے کا امکان ہے۔
برازيل میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 17 لاکھ 59 ہزار 103 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے برازیل میں اب تک 69 ہزار 254 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے جاپان کو 23بلین ڈالر مالیت کے 105 ایف 35 لڑاکا طیاروں کی فروخت کی منظوری دیدی ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 23 لاکھ 93 ہزار 533 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے ہلاکتیں 5 لاکھ 57 ہزار 494 ہو گئی ہیں۔
یورپی ملک سلووینیا میں امریکی یوم آزادی کے دن بعض افراد نے امریکی خاتونِ اول اور صدر ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا کے مجسمے کو آگ لگا دی۔
انقلاب کی بیٹیوں کا حاج قاسم کی بیٹیوں کے عنوان سے مجازی سمینار منعقد ہوا اس سمینار سے حجۃ الاسلام بی آزار تہرانی نے خطاب کیا۔
قدس شہر کے ڈپٹی کمشنر نے دھماکے پر مبنی خبروں کو بے بنیاد قراردیتے ہوئے رد کردیا ہے۔
امریکی یونیورسٹی پرینسٹن کے استاد نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ انسانی حقوق اور جمہوریت کا بدترین نمونہ اور خیالی اور تصوراتی بہشت ہے۔
ترکی کے صوبے ساکاریا میں دھماکہ خیز سامان لے جانے والے ٹرک میں دھماکے سے ترک فورسز کے 3 اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے ہیں۔
بھارت میں گزشتہ روز مندر سے گرفتار ہونے والا 8 پولیس اہلکاروں کا قاتل وکاس دوبے فرار ہونے کی کوشش میں پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔
اقوام متحدہ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم پر نئی دہلی کو تیسری یاد داشت ارسال کی ہے جس میں بھارتی افواج کی جانب سے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 43 ہزار 599 ہو چکی ہے، جبکہ اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی کُل تعداد 5 ہزار 58 تک جا پہنچی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے عالمی سطح پر امریکہ کی دہشت گردی اور تسلط پسندانہ پالیسی کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ امریکہ نے شہید سلیمانی کو قتل کرکے بین الاقوامی حقوق کے بنیادی اصولوں کو نقض کیا ہے۔
یورپی یونین کے بعد امریکہ نے بھی پاکستان کی قومی ایئرلائن " پی آئی اے " کی پروازوں پر پابندی عائد کردی ہے۔