سعودی عرب کے وزیر صحت نے 2 ہفتوں میں کورونا وائرس کے کیسز 2 لاکھ تک پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
ملیریا کی دوا کلوروکوئین کے کورونا وائرس کے مریضوں پر مضر اثرات دیکھتے ہوئے سویڈن کے ڈاکٹروں نے کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے اس کا استعمال بند کر دیا ہے۔
ایران کے صوبہ مشرقی آذربائیجان کے ڈاک خانہ میں جراثیم کشی کی مہم کا سلسلہ جاری ہے۔
تہران میں بارش کے نتیجے میں فضائی آلودگی ختم اور ہوا صاف اور سالم ہوگئی ہے۔
پاکستانی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کابل میں گردوارے پر ہونے والے حملے میں پاکستان کو ملوث کرنے کی بھارتی کوشش کو گمراہ کن قراردیا ہے۔
پاکستان کے شہر کراچی کے تاجروں نے 15 اپریل بدھ سے دکانیں کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزيرخارجہ محمد جواد ظریف نے ترک وزیر خارجہ چاوش اوغلو سے ٹیلیفون پر گفتگو میں کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں ترکی کی مدد کرنے پر آمادگی کا اظہارکیا ہے۔
امامزادہ قاضی الصابر میں جوانوں نے صحت کے ضروری وسائل کی ضرورتمندوں تک پہنچانے کی اسکیم کا آغاز کردیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہائڈروکسی کلوروکوئن دوا کی کھیپ امریکہ نہ بھیجنے پر بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کریں گے۔
پاکستانی سپریم کورٹ نے ہائی کورٹس سے قیدیوں کی رہائی سے متعلق اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کی پیش کردہ سفارشات کو تسلیم کرتے ہوئے سندھ، اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے قیدیوں کی رہائی کے فیصلے کالعدم قرار دیتے ہوئے قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔
گیلان کے رازی اسپتال میں ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل عملے کی جانب سے کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج و معالجہ کے سلسلے میں جد و جہد کا سلسلہ جاری ہے۔
پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 577 سامنے آئے ہیں جس کے بعد کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4004 ہوگئی ہے جبکہ 54 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے نمائندوں نے نئے ہجری شمسی سال میں پارلیمنٹ کے پہلے اجلاس میں شرکت کی۔
مسجد مقدس جمکران کے خادمین نے کورونا وائرس کے باعث اس سال 15 شعبان المعظم کے موقع پر مسجد جمکران کے بند ہونے کی وجہ سے عیدی کے طور پر متبرک پیکج کو لوگوں کے گھروں تک پہنچانے کا آغاز کیا ہے۔
لاطینی امریکی ملک ایکوا ڈور میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی لاشیں طبی بحران اور بد انتظامی کے باعث سڑکوں پر پڑی ہیں۔
چین کے شہر ووہان سے کورونا وائرس کا سفر شروع ہوا جس نے آج پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے لیکن چین نے اب اس وائرس پر قابو پالیا ہے اور آج چین میں پہلی بار کورونا وائرس سے کوئی ہلاکت نہ ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
کورونا وائرس سے جہاں انسان کی زندگی کو خطرات لاحق ہوئے ہیں وہیں کورونا وائرس نے تجارت اور کار وبار کے مختلف شعبوں پر بھی برے اثرات مرتب کئے ہیں ، جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ۔
افغان حکومت اور طالبان کے درمیان قیدیوں کی رہائی میں اختلاف کے بعد طالبان نے افغان حکومت سے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
رشت کی عروجیان عمارت میں کورونا وائرس کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کو غسل اور کفن دیا جاتا ہے۔
ایران میں کورونا وائرس کے پھیلنے کے بعد بازار بند کردیئے گئے دیگر شہروں کی طرح ہمدان کے بازار میں بھی سناٹا چھایا ہوا ہے۔
جرمنی نے کورونا وائرس کویورپی یونین کےرکن ممالک کے لیے تاریخ کا سب سے بڑا بحران قراردیدیا ہے۔
بھارت میں مودی کی جماعت کی معروف مقامی رہنما منجو تیواری نے کورونا وائرس کو بھگانے کے لیے ہوائی فائرنگ کی اور ساتھ ساتھ " گو کورونا گو" کے نعرے لگاتی رہیں۔
ایرانی پارلیمنٹ کے نمائندے نے حکام کو اندرونی توانائیوں سے استفادہ کرنے کی سفارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو مغربی ممالک کی مدد کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
فرانس میں فٹبال کلب کے ڈاکٹر نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر خودکشی کرلی۔
کورونا وائرس سے متاثر برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کی حالت بگڑنے کے بعد اسے اب آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا ہے۔ وزیر اعظم کی ذمہ د اری وزير خارجہ ڈومینک راب نے سنبھال لی ہیں۔