رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے " آب ہرگز نمی میرد " کتاب کے راوی مجاہد فداکار میرزا محمد سلگي کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
ایران کے صوبہ مغربی آذربائیجان کے صدر مقام ارومیہ میں ایرانی فوج کے حمزہ بریگيڈ 3 نے کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں اسپرے کی مہم میں بھر پور حصہ لیا ۔
فرانس میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے ۔ فرانس میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 5 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔
ایران میں کورونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے شیراز سمیت بہت سے سیاحتی شہراس سال نوروز کے موقع پر سیاحوں سے خالی رہے ہیں ۔
ایران کے شہر اہواز میں رازی اسپتال کو کورونا وائرس کے مریضوں کے لئے مختص کیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز اور پیرا میڈيکل عملہ ان کی صحتیابی کے سلسلے میں دن رات خدمت میںم صروف ہے۔
اسپین میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے نتیجے میں 932 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جس کے بعد اسپین میں مجموعی طور پرکورونا وائرس سے اب تک 11 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم ہاؤس کے سامنے شاہراہ دستور پر مری پولیس سے انصاف نہ ملنے پر خود کو آگ لگانے والا شخص ہلاک گیا۔
امریکی وزارت دفاع نے امریکی بحری بیڑے روز ویلٹ میں کئي درجن امریکی فوجیوں کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد روز ویلٹ کے کمانڈر کو عہدے سے برطرف کردیا ہے۔
ورلڈ بینک نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے سلسلے میں پاکستان کے لیے 200 ملین ڈالر کے پیکیج کی منظوری دیدی ہے۔
ایران کے شہر بجنورد میں بہار کی آمد پر پھول کھل رہے ہیں اور باغ سرسبز اور شاداب ہوگئے ہیں۔
پاکستان کی وفاقی کابینہ نے صوبہ خیبرپختون خوا میں پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
ایران کے شہر نیشاپور میں کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں جوانوں نے اسپرے کی مہم میں بھر پور شرکت کی۔
ایران کے صوبہ زنجان میں بہار کی آمد پر ہر طرف سر سبزی اور شادابی چھائی ہوئی ہے پھول کھل رہے ہیں اور باغات خوبصورت منظر پیش کررہے ہیں۔
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے بھارت میں مسلمانوں سے امتیازی سلوک پر حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
پاکستان کے شہر کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں نماز جمعہ کے اجتماع سے منع کرنے پر شہریوں اور پولیس میں تصادم ہوا ہے کورونا وائرس کی وجہ سے نماز جمعہ کے اجتماع پر پابندی عائد ہے۔
ایران کے شہر تبریز میں کورونا وائرس کے مریضوں کی استراحت کے لئے 200 تختوں پر مشتمل نقاہت گاہ کا افتتاح کیا گيا ہے۔
امریکی فوجی اہلکاروں میں کورونا وائرس کی موجودگی کے پیش نظر امریکی بحریہ کے جوہری ہتھیاروں سے لیس " روزویلٹ" نامی بحری بیڑے سے ہزاروں اہلکاروں کو نکالنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ جبکہ 93 فوجیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
ہمدان اور کرمان روڈ پر واقع گاڑیوں کے پارٹس کے گودام میں آگ لگ گئی ، جس پر فائر بریگیڈ کے عملے نے ایک گھنٹے کی جد و جہد کے بعد قابو پالیا ۔
چین نے امریکی انٹیلی جنس ایجنسی کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیجنگ کی جانب سے کورونا وائرس کی وبا کے حوالے سے معلومات کو نہیں چھپایا گیا۔
تہران میں ژالہ باری ہوئی ہے جس کے بعد تہران میں آلودگی ختم اور ہوا صاف و شفاف ہوگئی ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک ملین سے زائد ہوگئی جبکہ ہلاکتوں کی تعداد بھی 51 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔
چین کے شہر شینزن میں مقامی حکومت نے بلیوں اور کتوں سمیت جنگلی جانوروں کا گوشت کھانے پر پابندی عائد کردی ہے۔
اسرائیل کے وزیرِ صحت یاکوو لٹزمین بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔
برطانیہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی جان بچاتے بچاتے 4 مسلمان ڈاکٹر جاں بحق ہوگئے ہیں ۔
پاکستان میں حسینی زائر یحیی جعفری نے کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کے علاج کیلیے اپنا پلازما عطیہ کردیا۔