ایران کی ایوی ایشن اتھارٹی کے سربراہ علی عابدزادہ نے یوکرائن کے طیارے کے حادثے کے بارے میں امریکہ دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرائن کے طیارے کے بارے میں اگر امریکہ کے پاس شواہد موجود ہیں تو وہ دنیا کے سامنے پیش کرے ۔
یوکرائن کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کا یوکرائن کے مسافر بردار طیارے کے حادثے کی تحقیقات میں مکمل طور پر قریبی تعاون جاری ہے۔
پاکستان کے شہر کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں ہونے والے زور دار دھماکے میں ڈی ایس پی امان اللّٰہ سمیت 15 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے 6 زخچمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
فلسطینی تنظيم جہاد اسلامی کے کمانڈر شہید ابو عطا کے اہلخانہ نے سپاہ اسلام کے عظيم اور سرافراز کمانڈر شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر ان کے اہلخانہ کو تعزیت اور پیش کی ہے ۔ شہید ابو عطا کو اسرائیلی فوجیوں نے کچھ دن قبل شہید کردیا تھا۔
امریکہ میں فوجیوں کی بنیادی ٹریننگ کے دوران ایک اہلکار ہلاک ہو گیا، چار ماہ میں پراسرار موت کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔
اسرائیلی طیاروں نے عراق اور شام کی سرحد پر عراق کی رضاکار فورس کے ٹھکانے پر بمباری کی ہے، جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔
ایران کے صوبہ سمنان میں سپاہ اسلام کے سرافراز کمانڈر شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کی یاد میں عظیم الشان عوامی اجتماع منعقد ہوا۔
ایران کے صوبہ گیلان کے صدر مقام رشت میں سپاہ اسلام کے سرافراز کمانڈر شہید میجر نجرل سلیمانی کی یاد میں عظیم الشان عوامی اجتماع منعقد ہوا۔
سعودی عرب نے عراق میں عین الاسد میں امریکی ايئر بیس پر ایران کے دفاعی میزائل حملوں پر امریکہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ایران کے حملے کی مذمت کی ہے۔
پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے پاکستان میں تعینات ایران کے نئے سفیر سید محمد علی حسینی نے ملاقات کی ہے ۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے سپاہ اسلام کے عظیم اور مایہ ناز شہید میجر جنرل سلیمانی کی تشییع جنازہ کو اسلامی مزاحمتی محاذ کا ریفرنڈم قراردیتے ہوئے کہا کہ شہید سلیمانی نے خطے میں امن و صلح برقرار کرنے اور دہشت گردی کے خاتمہ میں اہم کردار ادا کیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران اور جاپان کے وزراء دفاع نے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔ اس گفتگو میں ایرانی وزیر دفاع نے کہا کہ کشیدگی کے خاتمہ کے لئے خطے سے امریکی فوج کا انخلا ضروری ہے۔
شہید سید محمد باقر حکیم کے خاندان کے بعض افراد نے شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کے اہلخانہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔
سپاہ اسلام کے ہر دلعزیز شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کی یاد میں پاکستانی خواتین نے مجلس عزا برپا کرکے انھیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
متحدہ عرب امارات کے حکام نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے متحدہ عرب امارات اور دبئی کو کوئی دھمکی نہیں دی۔
ایران کے مختلف صوبوں کی طرح صوبہ سمنان کے عوام نے بھی شہید میجر جنرل سلیمانی کے ساھ تجدید عہد کرتے ہوئے ان کے مشن کو جاری رکھنے کا عزم کیا ہے۔
بھارت کی جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے طلبہ سے اظہار یکجہتی کیلیے میسور یونیورسٹی میں احتجاج کے دوران " کشمیر کو آزاد کرو کے پوسٹر" اٹھانے والے طلبہ پر بغاوت کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پاکستان سپریم کورٹ کے چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ہوائی اڈوں پر مسافروں سے ناروا سلوک کے معاملہ کی سماعت کی۔
شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی ، شہید ابو مہدی مہندس اور ان کے شہید ساتھیوں کی مجلس ترحمی سے خطاب کرتے ہوئے عراقی قوی سلامتی کونسل کے سربراہ فالح الفیاض نے کہا کہ ہمارے لئے بہت ہی سخت اور دشوار ہے کہ سید الشہداکی سرزمین پر ان دو عظيم مجاہدوں کو ہم سے چھین لیا گیا۔
امریکی فوج کے 4 اسٹار جنرل بیری میک نے سپاہ اسلام کے عظیم جنرل قاسم سلیمانی کی امریکہ کے ہاتھوں شہادت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر کا یہ اقدام احمقانہ تھا ۔ امریکہ نے ایران کو مزید قوی اور مضبوط بنادیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے علاقائی اور عالمی سطح پر امریکہ کو کشیدگی کا اصلی سبب قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں جاری کشیدگی کے خاتمہ کے لئے امریکی فوجیوں کا انخلا ضروری ہے۔
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیرمیں پابندیوں سے متعلق کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ اختلاف رائے کو دبانے کیلئے دفعہ 144 کواستعمال نہیں کیا جاسکتا۔
پاکستان کے علاقہ چارسدہ روڈ پر گاڑی میں گیس سلنڈر کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں خاتون ہلاک اور 3 بچے زخمی ہوگئے۔
امریکی ایوان نمائندگان نے صدرڈونلڈ ٹرمپ کے جنگ کے اختیار کو محدود کرنے کی قرارداد منظور کرلی۔