عراق کی رضاکار فورس " حشد الشعبی " نے عراقی عوام کی بھر پور حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے عوام سے امریکی سفارتخانہ کے سامنے دھرنا ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
بھارت میں 30 سالہ بیٹے نے اپنی ماں کی بیماری سے تنگ آکر اسے قتل کردیا ہے ماں کی عمر 62 سال تھی۔
امریکی ریاست کنساس میں سال نو کا جشن مناکر مسافروں کو واپس لانے والا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔
افغانستان میں طالبان دہشت گردوں کی طرف سے چیک پوسٹوں پر دو مختلف حملوں میں 15 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔
پاکستان کی وفاقی کابینہ نے آرمی ایکٹ میں ترمیمی بل کے مسودے کی منظوری دے دی۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے امریکی صدرٹرمٹ کے الزامات اور دھمکویں کا جواب دیتے ہوئے فرمایا: امریکہ غلط راہ پر گامزن ہے اس کے پاس منطق بھی نہیں اور علاقائی قومیں امریکہ سے سخت متنفر اور بیزار ہیں۔
حضرت زینب سلام اللہ علیھا کے حرم کے دفاع کے سلسلے میں قم سے 425 افراد روانہ ہوئے جنھوں نے دیگر ممالک کے ولایتمداروں سے ملکر حرم کا بھر پور دفاع کیا ۔ حضرت زینب (س) کے روضہ مبارک کے دفاع میں ایران، بحرین، افغانستان، پاکستان اور ہند سے 396 افراد شہید ہوئے جنھیں قم میں بہشت معصومہ (س) کے قطعہ 31 میں سپرد خاک کیا گیا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے حضرت زینب (س) کی ولادت باسعادت اور یوم نرس کی مناسبت سے ہزاروں نرسوں نے ملاقات کی۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات اور سہولیات کی فہرست کا سالانہ تبادلہ ہوا ہے۔
امریکہ نے مشرق وسطی میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے مزید امریکی فوج بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔
حضرت زینب سلام اللہ علیھا کا یوم ولادت ایران میں یوم نرس کے عنوان سے منایا جاتا ہے نرسیں بیماروں کے علاج و معالجہ اور انھیں آرام و سکون پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
شمالی کوریا نے نئے اور طاقتور جوہری ہتھیار بنانے کا اعلان کر دیا۔
آیاتِ حق کی چھاؤں میں عصمت کا پھول تھیں// زینب کہیں علی تھیں کہیں پر بتول تھیں//یہ گلشنِ عصمت کی وہ معصوم کلی ہے// تطہیر میں زہرا ہے تو تیور میں علی ہے۔
پاکستان کے شہر راولپنڈی نئے سال کے موقع پر فائرنگ کے نتیجے ایک نوجوان ہلاک ہوگیا جبکہ پولیس ہوائی فائرنگ پر پابندی کے احکامات پر عملدرآمد کرانے میں ناکام ہوگئی۔
صدر روحانی صوبائی دورے پر اردبیل پہنچ گئے ہیں جہاں مقامی حکام نے ان کا باقاعدہ استقبال کیا۔
مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں نامعلوم افراد کے حملے میں 2 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔
پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی (ص) کی نواسی ، شیر خدا و مشکلکشا حضرت علی (ع) کی شیر دل بیٹی حضرت زینب سلام اللہ علیھا صبر و استقامت اور شجاعت کا مظہر ہیں۔
ویٹی کن میں کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کے ساتھ ایک خاتون نے بد تمیزی کی اورانکا ہاتھ پکڑ کر اپنی طرف کھینچ لیا۔
عراق کے دارالحکومت بغداد میں عراقی عوام نے رضاکار فورس کے اہلکاروں کی امریکی ہوائی حملے میں شہادت کے بعد امریکی سفارتخانہ کے باہر شدید مظاہرہ کیا اور سفارتخانہ کے ایک دوروازے اور امریکی پرچم کو آگ لگا دی ۔
پاکستان میں لاہور کے علاقے چوہنگ میں مبینہ تشدد سے کمسن گھریلو ملازمہ جاں بحق ہو گئی جبکہ پولیس نے مقتولہ کے والد کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے عراق میں امریکہ کی تخریب پر مبنی پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ عراق میں عراقی عوام کی توہین اورعراق کے امور میں بے جا مداخلت کررہا ہے۔
ملائیشیاء نے 2020ءکا پورا سال تمام بھارتی شہریوں کو ویزا فری انٹری دینے کا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد کوئی بھی بھارتی شہری بغیر ویزے کے ملائیشیاءجا سکے گا۔
بھارت میں مودی سرکار کے غیرانسانی شہریتی ترمیمی بل کے خلاف احتجاج دن بدن بڑھتا جا رہا ہے۔ اب مودی سرکار کے خلاف ہندو پنڈت بھی میدان میں آگئے ہیں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے پیغمبر اسلام کی نواسی اور کربلا کی شیر دل خاتون حضرت زینب سلام اللہ علیھا کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے ملک بھر کی ہزاروں نرسوں نے ملاقات کی۔