اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے سی بی ایس کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے ایران کے خلاف جنگ کا اغاز کردیا ہے اور ایران بھی مناسب وقت میں دنداں شکن جواب دےگا۔
میکسیکو میں قیدیوں کے درمیان فٹبال میچ کھیلا گیا جو خونی میچ ثابت ہوا جس میں 16 افراد ہلاک ہوگئے۔
کرمان میں شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کو الوداع کرنے کے لئے کئی ملین افراد موجود ہیں، 41 ثار اللہ بریگیڈ شہید قاسم سلیمانی کا امریکہ سے سخت انتقام لینے کے لئے مکمل طور پر آمادہ ہے۔
مراکش میں 16 سالہ لڑکی نے اسمارٹ فون نہ ملنے پر زہر کھاکر خودکشی کرلی۔
عراق کے شہر بصرہ میں کئی لاکھ افراد نے سپاہ اسلام کے غیور اور بہادر کمانڈر شہید ابو مہدی مہندس کی تشییع جنازہ میں بھر پور شرکت کی اور عراق سے امریکی فوجیوں کو فوری طور پر نکالنے کا مطالبہ کیا۔
ایران کے صوبہ کرمان اور شہید قاسم سلیمانی کے آبائي وطن میں ایرانی عوام نے شہید قاسم سلیمانی اور شہید حسین پور جعفری تاریخی خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے امریکہ سے سخت انتقام لینے کےعزم کا اظہار کیا ہے۔
ایران کے صوبہ کرمان میں سپاہ اسلام کے مایہ ناز اور گرانقدر کمانڈر میجر جنرل سلیمانی اور جنرل حسین پور جعفری کی تشییع جنازہ میں کئی ملین افراد نے شرکت کی۔
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ میں میکانگی روڈ پر ایف سی کی گاڑی کے قریب ہونے والے بم دھما کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔
کرمان کے عوام نے ازادی اسکوائر پر امریکی پرچم کو نذر آتش کرنے کے بعد شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کی تشییع جنازہ میں شرکت کی۔
ایران کے شہر آبادان میں حشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر شہید ابو مہدی مہندس کی تشییع جنازہ میں لاکھوں افراد نے شرکت کی ۔ شہید ابو مہدی مہندس کے پیکر پاک کو آبادان سے عراق کے بصرہ منتقل کیا جائےگا۔
کرمان میں سپاہ اسلام کے عظیم مجاہد شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کی تشییع جنازہ میں شرکت کے لئے کئی ملین افراد حاضر ہوئے ہیں ، عوامی رش اور اژدہام کی بنا پر حکام نے تدفین کے پروگرام کو مؤخر کردیا ہے۔
گذشتہ سال صادق خرازی نے شہید قاسم سلیمانی کا ایک واوقہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی نے اسرائیل کو متبنبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ تل ابیب کا خاک سے یکساں کردوں گا۔
ملائشیا کے صدر مہاتیر محمد نے دنیائے اسلام کو غیر علاقائی طاقتوں کے خلاف متحد ہونے پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید میجرجنرل قاسم سلیمانی کے خلاف امریکی اقدام غیر اخلاقی ، غیر قانونی اور غیر انسانی تھا۔ دنیائے اسلام کو متحد ہوکر غیر علاقائی طاقتوں کے خطرے کا مقابلہ کرنا چاہیے۔
شہید جنرل حسین پور جعفری گذشتہ 40 برس سے شہید میجر جنرل سلیمانی کے ساتھ ساتھ تھے ۔ 41 ثار اللہ بریگیڈ اور سپاہ قدس میں وہ شہید سلیمانی کے ہمراہ تھے سرانجام بھی دونوں ایک ہی ہوا اور وہ بھی شہید قاسم سلیمانی کے ہمراہ بغداد ایئر پورٹ کے قریب امریکہ کے بزدلانہ حملے میں شہید ہوگئے۔
پاکستان کے علاقہ میانوالی ایئر بیس کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 2 پائلٹ جاں بحق ہوگئے۔
سپاہ اسلام کے گرانقدر مجاہد شہید قاسم سلیمانی کے پیکر پاک پر نماز جنازہ ادا کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی آنکھیں اشکبار ہوگئیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں علاقائی گفتگو پر مبنی اجلاس منعقد ہوا جس میں افغانستان کے سابق صدر حامد کرزائی، عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی اور ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے شرکت کی۔
ہندوستان اور پاکستان کے مختلف شہروں میں شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کی مظلومانہ شہادت پر لاکھوں مسلمانوں نے سوگ مناتے ہوئے امریکہ کے خلاف مظاہرے کئے اور امریکی پرچم کو ظلم کی علامت قراردیتے ہوئے نذر آتش کردیا۔
ایران کے شہر ہمدان میں لاکھوں افراد نے شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کی بے لوث خدمات پر ان سے محبت اور ععقیدت کا اظہار کیاہے ۔
ایران کے شہر شیراز میں کئی ملین افراد نے سڑکوں پر نکل کر شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کو ان کی بے لوث خدمات پر خراج تحسین پیش کیا ہے ۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ نے امریکہ سے شہید قاسم سلیمانی کے خون کا سخت بدلہ لینے پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے لئے شہید سلیمانی ،میجر جنرل سلیمانی سے کہیں زیادہ خطرہ بن گيا ہے۔
بھارتی حکومت کی ایما پر جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں نقاب پوش ہندو انتہا پسندوں کے ہاتھوں تشدد کا شکار ہونے والے زخمی طلبا کے خلاف ہی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
امریکی حکومت نےایرانی وزیرخارجہ کو ویزا نہ دیکر انھیں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں خطاب سےروک دیا ہے۔
عراق کے وزیر اعظم عادل عبدالمہدی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیلیفون کا جواب نہیں دیا۔
یمن کے دارالحکومت صنعا میں شہید قاسم سلیمانی کی حمایت میں کئی ملین افراد نے ایک عظيم الشان اجتماع میں شرکت کرکے امریکہ کے بزدلانہ اور مجرمانہ حملے کی مذمت کی اور سپاہ اسلام کے عظيم المرتبت شہید کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔