انسانی حقوق کی عالمی تنظیم " جینوسائیڈ واچ " نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں نسل کشی کے خطرے کا الرٹ جاری کردیا ہے۔
عراق کے مقدس شہر نجف اشرف میں مشکل کشائے دوجہاں امیر المؤمنین حضرت علی علیہ السلام کے حرم مطہر میں اہلسنت کی ایک لڑکی کو شفا مل گئی جس کے بعد لڑکی کے باپ نےاظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یا علی (ع) آپ کا شکریہ ، آپ مشکل کشا ہیں آپ نے وہ کام کردیا جو کوئی نہیں کرسکا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ ناروے پہنچ گئے ہیں جہاں انھوں نے ناروے کے وزير خارجہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔
آئير لینڈ کے ایک فائر فائٹر نے بڑی مہارت کے ساتھ کسی وسیلہ کے بغیر سانپ کو پکڑ لیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے ناروے کے وزير اعظم سے ملاقات اور گفتگو کی۔
چین نے ہانگ کانگ میں برطانوی قونصل خانے کے ایک اہلکار سمن چینگ کی گرفتاری ظاہر کردی ہے جو 2 ہفتوں سے لاپتہ تھے۔
یزد میں آیت اللہ سبحانی کی موجودگی میں حوزہ علمیہ کاظمیہ کا افتتاح کیا گيا۔
امریکہ کی جانب سے کروز میزائل کے کامیاب تجربے کے بعد روس اور چین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا ہے۔
صدر حسن روحانی کی موجودگی میں صنعتی دن کی مناسبت سے باورمیزائل 373 کی رونمائی کی گئی۔
یمنی فورسز نے سعودی عرب سےم تعلق امریکہ کے ایک پیشرفتہ ڈرون کو سرنگوں کردیا اس ویڈیو میں امریکی ڈرون کا ملبہ کا منظر پیش کیا جاتا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نےمیزائل باور 373 کی رونمائی کی تقریب سے خطاب میں امریکہ کی ایران کے خلاف معاندانہ پالیسیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ شکست خوردہ ہے اور ایرانی قوم فتح اور کامیابی سے ہمکنار ہورہی ہے۔باور 373 میزائل ایرانی قوم کی فتح کا مظہر ہے۔
ایران کا صوبہ چہار محال و بختیاری چشمہ خروشاں سرزمین کے نام سے بھی معروف ہےچشمہ دیمہ صوبہ کا اہم سیاحتی مقام ہےاور یہاں کا معدنی پانی ملک کا بہترین پانی ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ملک کو درپیش مسائل اور مشکلات کو حل کرنے کی اصلی کلید ملک کے اندر موجود ہے۔
پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے کہا ہے کہ بھارت نے کشمیرکو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیا ہے۔
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے ہندوستانی وزیر اعظم پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی سرکار تمام انسانی و بین الاقوامی قوانین و ضوابط پامال اور کشمیریوں کوظلم و ستم کا نشانہ بنا رہی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کی موجودگی میں لانگ رینج میزائل باور 373 کی رونمائی ہوئی ۔
حدیث غدیر خطبہ غدیر کا ایک حصہ ہےجس میں پیغمبر اسلام (ص) نے فرمایا: " مَنْ کُنْتُ مَولاهُ فَهذا عَلِی مَولاهُ " خطبہ کے اس حصہ کو 110 صحابیوں اور 84 تابعین نے نقل کیا ہے یہ خطبہ حضرت علی کی خلافت اور ولایت پر محکم ترین دلیل ہے۔
ایران کے علاقہ لنکران کے گاؤں تنگیوان کے اطراف کے جنگلات ميں آگ لگ گئی ہے جس کے نتیجے میں درخت خاکستر ہوگئے ہیں۔
بھارتی حکومت نے سابق بھارتی وزیر خزانہ اور کانگریس کے رہنما پی چدم برم کو کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے خلاف مسلسل بیانات دینے پر گرفتار کر لیا گیا۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں گھروں میں نظربند حریت رہنماؤں نے مارچ کی کال دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام کشمیری نماز جمعہ کے بعد بھارتی مظالم کے خلاف سڑکوٕں پر احتجاج کرتے ہوئے نکل آئيں۔
دنیا بھر میں تباہی پھیلانے والے کلسٹر بموں کی تجارت عروج پر ہے۔ بھارت کلسٹر بموں کا ایک نمایاں خریدار ہے جو اسرائیل، روس، برطانیہ اور فرانس سے کلسٹر بم خریدتا ہے۔
پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ڈنمارک اور ناروے کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے کہا ہے کہ بھارت دہشت گردوں سے جنگ نہیں کررہا، پاکستان دہشت گردوں سے لڑ رہا ہے۔
اسلامی تعاون تنظیم نے اپنے مؤقف پر قائم رہتے ہوئے ایک بیان میں کہا ہے کہ بیت المقدس، فلسطین کا دارالحکومت ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے سویڈن کے وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات میں دو طرفہ اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔