اسرائیل سے متعلق ویبگاہ دبکا نے دعوی کیا ہے کہ خلیج فارس میں کشتیوں کی سکیورٹی اور سلامتی کے سلسلے میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے ایران کے ساتھ خفیہ رابطہ برقرار کیا ہے۔
غیر ملکی ذرائع کے مطابق امریکہ کے جاسوس طیارے نے روسی سرحد کے قریب پروازکی ہے۔
اسرائيل نے گھروں کے انہدام کے خلاف احتجاج کرنے والے متعدد فلسطینیوں کو گرفتارکرلیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی ستارہ خلیج فارس تیل کمپنی کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ ایران اس سے قبل پیٹرول درآمد کرتا تھا لیکن اب پہلی مرتبہ ایران نے ہمسایہ ممالک کو پیٹرول کی برآمد کا آغاز کردیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال کے مد نظر ہم مشترکہ ایٹمی معاہدے کی بعض شقوں پر عمل درآمد روکنے سے متعلق تیسرا قدم اٹھائیں گے.
شیراز میں رودکی روڈ پر واقع سترہ منزلہ آسمان ہوٹل میں آگ لگ گئی جس پر فائر بریگیڈ کے عملے نے قابو پالیا اس حادثے میں کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
پاکستان نے بھارتی فوج پر الزام عائد کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے ایل او سی اور آزاد کشمیر پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری میں ممنوعہ کلسٹر بموں کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔
افغانستان کے امور میں امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ ہم طالبان کے ساتھ بہترین معاہدے کے لئے تیار ہیں لیکن امریکہ کا افغانستان سے انخلاء شرائط کی بنیاد پر ہوگا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے تہران میونسپلٹی کی جانب سے اپنے اعزاز میں تقیرب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام کی خاطر امریکی پابندیوں پر مجھے فخر حاصل ہے۔
پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں 3 اہلکار شہید جب کہ ایک زخمی ہوگیا۔
تہران میں قدس سٹی کی پولیس نے ان 4 افراد کو گرفتار کرلیا ہے جو گاڑیوں کے اسناد چوری کرتا تھا۔
پاکستان کی احتساب عدالت نے کرپشن ریفرنسز میں گرفتار مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 7 روز کی توسیع کردی۔
افغانستان کے نامور مجاہد سید محمد علی شاہ گردیزی کی پہلی برسی منائی گئی ۔ سید محمد علیشاہ کو گذشتہ سال داعش دہشت گردوں نے 35 نمازیوں کے ہمراہ صاحب الزمان (عج) مسجد میں شہید کردیا تھا۔
ارجنٹینا کے کپتان اور اسٹار فٹبالر لیونل میسی پر فٹ بال کے بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لینے پر 3 ماہ کی پابندی عائد کردی گئی۔
پاکستان کے شہر کراچی کے علاقے زمان ٹاؤن سے پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 9 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتارکرلیا ہے۔
حضرت علی علیہ السلام اور حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی شادی کی سالگرہ سب کو مبارک ہو۔
قم میں شکوہیہ سٹی میں دو فیکٹریوں میں آگ لگ گئی جے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے فائر بریگیڈ کے حملے نے آگ پر قابو پالیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے دفتر کے انچارج محمود واعظی نے انقرہ میں ترک صدر رجب طیب اردوغان سے ملاقات اور گفتگو کی۔
لبنان کے وزیر صحت مشہد مقدس میں طبی مراکز کا دورہ کرنے کے بعد تہران پہنچ گئے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی فوج تین چار دن میں افغانستان کو فتح کرسکتی ہے مگر میں ایک کروڑ افراد کو مارنا نہیں چاہتا۔ طالبان سے بات چیت میں پیشرفت جاری ہے۔
تہران میں فرہنگ سرائے نیاوران میں ٹاپ کیمرہ فوٹو کی 11 ویں نمائش کا افتتاح ہوگیا ہے۔
اردبیل کے معروف مداح مرحوم محمد باقر منصوری کی تشییع جنازہ ميں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے سیاسی شعبہ کے رکن نے یمن جنگ کے بارے میں امارات کے نقطہ نظریہ میں تبدیلی کا خیر مقدم کیا ہے۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک اور علیحدگی پسند کو ہلاک کردیا ہے۔
کراچی پولیس نے رئیس گوٹھ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔