قم ميں مراجع عظام اور علمائے کرام نے عوام کو عالمی یوم قدس کی ریلیوں میں بھر پور شرکت کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو فلسطین کے بارے میں امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب کے صدی معاملے کو ناکام بنانے کے لئے عالمی یوم قدس کی ریلیوں میں بڑے پیمانے پر شرکت کرنی چاہیے۔
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں فوجی اکیڈمی کے قریب خودکش دھماکے میں 6 افراد ہلاک اور6 زخمی ہوگئے۔
پاکستان کے سابق وزیر اعظم نوازشریف نے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے معاملے پربھرپورآوازبلندکرنے کی پارٹی رہنماﺅں کو ہدایت جاری کر دی ہے ۔
وسطی یورپی ملک ہنگری میں کوریائی سیاحوں کی کشتی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 21 لاپتہ ہوگئے ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان ٹیلی ویژن حملہ کیس میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف درج مقدمات کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔
امریکہ میں وائٹ ہاؤس کے قریب ایک شخص نے خو د کو آگ لگا کر خودکشی کی کوشش کی۔
پاکستان میں بنوں کے علاقہ ہاتھی خیل بنوچی میں فائرنگ سے خاتون سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے۔
پاکستان سپریم جوڈیشل کونسل نے عدالت عظمیٰ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسی اور سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس کے آغا کے خلاف دائر صدارتی ریفرنسز میں اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو دو یورپی ممالک سوئیزرلینڈ اور ہالینڈ کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔
عراق کے صوبہ دیالی میں وہابی د ہشت گرد تنظیم داعش کے حملے میں عراقی پولیس کے 2 اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں۔
یمن کے نہتے عربوں کے خلاف سعودی عرب کے وحشیانہ اور مجرمانہ ہوائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ صوبہ صعدہ پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی تازہ ترین بمباری میں متعدد شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ ظریف نے کہا ہے کہ بیت المقدس فروخت کے لئے نہیں اور نہ ہی صدی معاملے کے ذریعہ اسے فروخت کرنے کی کسی کو اجازت دی جائےگی۔
پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اقوام متحدہ کو کشمیریوں کے خلاف بھارتی کارروائیوں کے متعلق تحقیقاتی کمیشن بنانا چاہیے جبکہ او آئی سی رابطہ گروپ کو بھی کشمیرکی صورتحال کا جائزہ لینا چاہیے۔
ایران کے صوبہ ہمدان میں ماہرین آثار قدیمہ نے زیر زمین تیسرے شہر کو دریافت کرلیا ہے۔
سعودی عرب کے وزیر خارجہ ابراہیم العساف نے سعودی عرب کی یمن، قطر، ترکی، افغانستان ، شام ، لیبیا اورعراق میں مداخلت کو نظرانداز کرتے ہوئے ایران پر عرب ممالک میں مداخلت کا الزام عائد کیا ہے۔
قطر کے وزیر اعظم عبداللہ بن نصر بن خلیفہ آل ثانی او آئی سی سربراہ اجلاس میں قطری وفد کی قیادت کریں گے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خآرجہ نے عالم اسلام کے موجودہ شرائط کو دردناک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ بعض عرب ممالک کی طرف سے صدی معاملے کی حمایت کو شرم آورہے۔
فلسطین تنظیم حماس کے تہران میں نمائندے نے عالمی یوم قدس کی آمد کے موقع پر اعلان کیا ہے کہ مسئلہ فلسطین کوئی صدقہ نہیں ہے علمائے اسلام کو امریکہ، اسرائیل اور ان کے پیروکار عرب حکمرانوں کی گہری سازش اور صدی معاملے کے بارے میں ہوشیار اور بیدار رہنا چاہیے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فلسطین کے بارے میں صدی معاملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ صدی معاملے میں امریکہ اور اس کے پیروکار عرب حکام کو شکست نصیب ہوگی۔
روس کے نائب وزیر خارجہ نے امریکہ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکہ یہ تصور کرتا ہے کہ وہ ایران پر دباؤ ڈالکر اسے سرجھکانے پر مجبور کرلے گا تو یہ اس کی بہت بڑی غلط فہمی ہوگی۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملک بھر کی یونیورسٹیوں کے بعض اساتید ، ممتاز شخصیات اور دانشوروں نے ملاقات اور گفتگو کی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی نے قم میں عدلیہ کے ججوں اور اہلکاروں سے ملاقات اور گفتگو کی۔
سعودی عرب کے امریکہ نواز ولیعہد محمد بن سلمان نے معروف مصور لیونارڈو ڈا ونچی کی ایک پینٹنگ گزشتہ سال 450 ملین ڈالر میں خریدی تھی اب انکشاف ہوا ہے کہ وہ پینٹنگ جعلی ہے۔
آسٹریلیا میں بحری مشقوں کے دوران ایک حادثے میں 21 سالہ امریکی فوجی سینڈو پال پریرا ہلاک اور ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔