بھارتی کانگریس کے سربراہ راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندرا مودی کو لوک سبھا کے انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے اپنی شکست تسلیم کرلی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف ایک اعلی وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
اے معبود ! آج كے دن مجھے سحر كي بركتوں كے لئے بيدار ركھنا اور ميرے دل كو اس كے انوار سے منور كردينا اور ميرے تمام اعضاء كو اس كے آثار كے اتباع پر آمادہ كردينا اپنے نور كے ذريعہ۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ایرانی قوم کی عزت اور استقلال کو سلب کرنے کے سلسلے میں دشمنوں کے دباؤ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قوم نے دشمنوں کی تمام گھناؤنی سازشوں کو ناکام بنانے کا پختہ عزم کررکھا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف پاکستان روانہ ہونے سے قبل چابہار پہنچ گئے ہیں جہاں وہ چند صنعتی پراجیکٹوں کا مشاہدہ کریں گے۔
پاکستان کے شہر فیصل آباد میں سول جج پرحملہ کرنے والے وکیل عمران منج کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 18سال قید اور ڈھائی لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔
یورپین پارلیمنٹ کے انتخابات کے موقعہ پر نیدرلینڈز اور برطانیہ میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔
بھارتی وزیراعظم مودی نے بھارتی پارلیمانی انتخابات میں اپنی پارٹی کی کامیابی کا دعویٰ کردیا ہے ان کی پارٹی کو واضح برتری حاصل ہوگئی ہے۔
امریکی کوہ پیما ڈونلڈ لین ماؤنٹ ایوریسٹ پر سیلفی لینے کے دوران 29 ہزار فٹ کی بلندی سے گر کر ہلاک ہوگئے ہیں۔
کشمیر کے علاقہ سوپور میں مٹی کا تودہ گرنے سے 2 لڑکیاں جاں بحق اور ایک زخمی ہوگئی۔
یمن کی وزارت صحت نے ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ کے نتیجے میں شہداء اور زخمیوں کی تعداد 50 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے طلباء کے اجتماع سے خطاب میں فرمایا: مشترکہ ایٹمی معاہدے کی موجودہ صورتحال پر میرا اعتقاد نہیں تھا، متعلقہ حکام کو یادہانی کراتا رہا ہوں۔
ایران کے صوبہ خراسان جنوبی میں سیلاب سے متاثرہ علاقہ سربیشہ میں امداد رسانی کا کام جاری ہے۔
برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے کل اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں گی۔
دنیا بھر میں سمندروں کی اوسط سطح میں اضافہ ہورہی ہے جس کی وجہ کرہ ارض کے مستقل برفانی ذخائرکا پگھلاؤ ہے اوراس صدی کے اختتام تک کروڑوں افراد نقل مکانی پرمجبورہوسکتے ہیں۔
امریکہ کے ایک سینیٹر کا کہنا ہے کہ امریکہ اپنے ہتھیار فروخت کرنے کی غرض سے خلیج فارس کی عرب ریاستوں کے لئے ایران کے خطرے کو بڑھا چڑھا کر پیش کررہا ہے۔
اس تصویری رپورٹ میں حرم رضوی (ع) میں افطار آمادہ کرنے اور افطار پیش کرنے کے شاندار جلوے پیش کئے جاتے ہیں۔
اے معبود! اس مہینے میں مجھے نیک کاموں کی طرف ہدایت دے، اور میری حاجتوں اور خواہشوں کو برآوردہ فرما، اے وہ ذات جو کسی سے پوچھنے اور وضاحت و تفسیر کا احتیاج نہیں رکھتی، اے جہانوں کے سینوں میں چھپے ہوئے اسرار کے عالم، درود بھیج محمد(ص) اور آپ(ص) کے پاکیزہ خاندان پر۔
بھارت کے پارلیمانی انتخابات میں بی جے پی اور اس کی اتحادی جماعت کو فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی ہے جس کے بعد نریندر مودی کے دوبارہ وزیر اعظم بننے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔
پاکستان نے زمین سے زمین پرمارکرنے والے بیلسٹک میزائل " شاہین 2 " کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
بھارت نے راڈار مانیٹرنگ اور زمین کی بدلتی جغرافیائی و موسمی صورت حال پر نظر رکھنے کے لیے نیا سیٹلائٹ خلاء میں بھیج دیا ہے۔
انڈونیشیا میں صدارتی انتخابات کے نتائج کے بعد ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔
اہلسنت کی طرف سے آق قلا میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں افطار کا اہتمام کیا گیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف نے خرم شہر کی آزادی کی مناسبت سے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ مزاحمت ہی، عالمی سامراجی طاقتوں کا مقابلہ کرنے کا واحد راستہ ہے۔
عراق کے وزیر اعظم کویت کے دورے پر ہیں ، جہاں انھوں نے کویت کے امیر سے ملاقات اور گفتگو کی۔