ٹرمپ ایک مجرم اور فضول گوئی کا عادی شخص ہے، عبدالمک الحوثی
یمن کی انصاراللہ کے سربراہ نے کہا کہ ٹرمپ ایک مجرم اور فضول گوئی کا عادی شخص ہے۔
یمن کی انصاراللہ کے سربراہ نے کہا کہ ٹرمپ ایک مجرم اور فضول گوئی کا عادی شخص ہے۔
صنعا میں ایران کے سفیر نے کہا کہ ہم کسی بھی ملک کو یمن کے ساتھ ایران کے تعلقات پر اثر انداز ہونے کی اجازت نہیں دیں گے۔
ویسے تو اسلامی جمہوریہ ایران میں امام مہدی علیہ السلام کے یوم ولادت کے موقع پر ہر سو جشن کا سماں ہے۔ تاہم مذہبی شہر قم میں اس پرمسرت دن یعنی پندرہ شعبان کی تقریبات قدرے منفرد اور ایمان افروز ہیں۔ کیونکہ ایران بھر سے عاشقان مہدی ع اس شہر کا رخ کرتے ہیں۔
پندرہ شعبان کے اعمال میں شرکت کے لیے ہزاروں زائرین یخ بستہ زمستانی رات کے پچھلے پہر بھی مسجد جمکران کی طرف رواں دواں ہیں۔
مغربی کنارے کے شہر نابلس میں فلسطینی نوجوان قابض صیہونی فوج پر حملے کے دوران شہید ہوگیا۔
فلسطینی تحریک حماس کے ترجمان نے غزہ جنگ بندی معاہدے کی پاسداری پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ پٹی کے باشندے جبری بے دخلی کو ہرگز قبول نہیں کریں گے۔
ایران کے صدر کا کہنا ہے کہ اگر دشمن ایران کی 100 جوہری تنصیبات کو نشانہ بناتا ہے تو ملکی ماہرین فوری طور پر 1000 نئی جوہری تنصیبات تعمیر کر لیں گے۔
ایرانی نائب وزیر خارجہ نے آرمینیا کے سفیر سے ملاقات کے دوران کہا کہ ایران خطے کی جغرافیائی سیاست کے استحکام کے حوالے سے اپنے اصولی موقف پر قائم ہے۔
پیجر دھماکوں میں معذور ہونے والے حزب اللہ کے مجاہد شادی تہران میں ہوئی۔ شادی کی تقریب میں شہداء کے لواحقین کے علاوہ مقاومت سے عقیدت رکھنے والوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
لبنانی دوشیزہ نے صہیونی حکومت کے بزدلانہ پیجر حملے میں معذور ہونے والے حزب اللہ کے زخمی مجاہد سے شادی کا وعدہ پورا کیا۔
ایران کی ائیر فورس کے سینئر کمانڈر نے خبردار کیا کہ دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
افغانستان میں طالبان کی وزارت اربن ڈیولپمنٹ کے دفتر میں داخل ہونے کی کوشش میں ناکامی پر خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اُڑالیا۔
ایرانی آرمی چیف نے ہفتہ سربازان گمنام امام زمان علیہ السلام کے موقع پر امام زمان کے گمنام سپاہیوں کو مبارک باد پیش کی ہے۔
اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ شام میں آزادانہ انتخابات کے ذریعے ایسی حکومت تشکیل دی جائے جس میں تمام اقوام کی نمائندگی ہو۔
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ چاہتے ہیں کہ غزہ جنگ بندی کے معاہدے کے بعد جو ذلت اور رسوائی امریکی و صیہونی حکام کو اٹھانا پڑ رہی ہے، اس کی پردہ پوشی کی جائے اور ایک ایسی چال کے ذریعے خود کو دنیا کے سامنے طاقتور بنا کر پیش کیا جائے، تاکہ دنیا میں ختم ہوتا ہوا امریکی بھرم باقی رہ جائے۔
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان پاکستان کے دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔
صہیونی حکومت نے حماس کے مطالبات کے آگے جھکتے ہوئے جنگ بندی کے معاہدے کے تحت غزہ میں مزید امدادی ٹرکوں کو غزہ میں داخل ہونے کی اجازت دے دی۔
حماس نے صہیونی یرغمالیوں کو رہا کرنے کے لئے امریکہ اور اسرائیل کی ڈیڈلائن مسترد کرتے ہوئے تمام یرغمالیوں کو آزاد کرنے سے انکار کیا ہے۔
اسرائیلی کنیسٹ نے سمچا روتھمین کے تجویز کردہ ایک بل کی ابتدائی منظوری دی ہے جس میں صیہونی سرکاری دستاویزات میں "مغربی کنارے" کو "یہودا اور سامریہ" سے تبدیل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔"
نیمہ شعبان کے جشن اور تقریبات میں 10 ہزار خدام اور 900 خصوصی خدمت کار مختلف شعبوں میں مسجد مقدس جمکران کے زائرین کو خدمات فراہم کریں گے۔
ایرانی وزارت خارجہ نے امریکی صدر کے اقدامات کے جواب میں کہا ہے کہ دباو کے تحت ایران کو مذاکرات پر مجبور نہیں کیا جاسکتا، ہر مسئلے کا سفارتی حل نکالنے پر کوشش مرکوز ہوگی۔