اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی مذاکرات کار اور ایران کے نائب وزير خارجہ علی باقری کنی نے کہا ہے کہ ایرانی وفد نے ویانا مذاکرات میں ایران کا مؤقف صاف اور شفاف طور پر بیان کردیا ہے۔ ایران مذاکرات جاری رکھنے کے لئے آمادہ ہے۔
اقوام متحدہ کی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ طالبان کو اقوام متحدہ میں افغانستان کی نمائندگی کی اجازت نہیں دی جائےگی۔
امریکی ریاست مشی گن کے ایک اسکول میں طالب علم کی فائرنگ سے3 طلبا ہلاک اور6 طلبا سمیت 8افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔
ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں شدید فضائی آلودگی کے باعث کل سے اسکول تاحکم ثانی بند رہیں گے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے صوبہ ایلام کے شہداء کی یاد منانے والی کمیٹی کے ارکان کے ساتھ ملاقات میں فرمایا: مجاہدت اور سختیاں برداشت کئے بغیر کوئی قوم کسی مقام تک نہیں پہنچ سکتی ہے۔
پاکستانی پارلیمنٹ میں متحدہ اپوزیشن نے حکومت کی جانب سے بلائی جانے والی پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کی " اِن۔ کیمرہ " بریفنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فورسز اور علیحدگی پسندوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے ، بھارتی فوج کی فائرنگ سے نومبر کے مہینے میں 20 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے ویانا مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران ویانا مذاکرات میں حسن نیت اور سنجیدگی کے ساتھ حاضر ہوا ہے اگر مغربی ممالک نے بھی حسن نیت اور سنجیدگی کا ثبوت دیا تو ویانا میں اچھا معاہدہ ہوسکتا ہے۔