اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی اور چین کے صدر شی جی پینگ نے ٹیلیفون پر گفتگو میں باہمی تعاون کو فروغ دینے پر تاکید کرتے ہوئے امریکہ کی معاندانہ پالیسیوں کے خلاف اتحاد تشکیل دینے پر زوردیا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کے رہنماؤں کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا: ہمارے دل آپ کی مجاہدت اورجدوجہد کے ساتھ ہیں۔آپ کی دائمی کامیابی کے لئے ہماری دعا کا سلسلہ جاری ہے۔
حضرت امام خمینی (رہ) نے خرم شہر کی آزادی اور فتح کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: خرم شہر کو خدا نے آزاد کیا۔
امریکی وزارت دفاع پینٹاگون کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ پاکستان نے امریکی فوج کو اپنی بری ، بحری اورفضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے رکھی اور پاکستانی اجازت کا سلسلہ برقرار رہےگا۔
فلسطینی تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیموں نے غزہ جنگ میں صرف اپنی مختصر طاقت سے استفادہ کیا ہے۔
پاکستان کے شہر کراچی میں جماعت اسلامی اور دیگر مذہبی تنظیموں نے فلسطینیوں کی حمایت میں ریلی کا اہتمام کیا اور فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت اور بربریت کی مذمت کی۔
اٹلی میں سیاحوں کو سیر پر لے جانے والی کیبل کار گھنے جنگل میں گرنے سے 12 افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے جن میں دو بچے بھی شامل ہیں۔
بھارت میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں کوروناو ائرس سے 3741 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کی انتظامی کمیٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایرانی پارلیمنٹ کے نمائندے جمعرات کو رہبر معظم انقلاب اسلامی سے ملاقات کریں گے۔
چین میں خراب موسم کے باعث میراتھن ریس میں شریک 21 افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارت میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کو ایک نئی بیماری کا سامنا ہے جس کی وجہ سے کورونا کے ہزاروں مریض اپنی آنکھوں سے محروم ہوچکے ہیں۔
سعودی عرب نے سال 2021 کے حج کے لیے کورونا وائرس کے پیشِ نظر احتیاطی تدابیر اور شرائط کا اعلان کردیا ہے ۔