حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے عالمی یوم قدس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اسلامی مزاحمت کے محور میں سب سے طاقتور ملک ہے۔
ایران کے صوبہ مازندران میں عالمی یوم قدس کے موقع پر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی ریلیوں کا اہتمام کیا گيا۔
ایران کے علاقہ بابل میں بیت المقدس کے فاتحین نے عالمی یوم قدس کے موقع پر گاڑیوں کی ریلی نکال کر فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی اور اتحاد کا اظہار کیا ہے۔
قطر کے وزیر خزانہ علی شریف العمادی کو کرپشن، اختیارات اور عوامی فنڈز کے غلط استعمال کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عالمی یوم قدس کے موقع پر اپنے آن لائن خطاب میں دنیا بھر کے تمام مسلمانوں پر زوردیا ہے کہ فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی بھر پور حمایت کریں۔
ایران کے مقدس شہر قم میں عالمی یوم قدس کے موقع پر فلسطین کا پرچم لہرایا گیا اس تقریب میں طبی پروٹوکول کی رعایت کے ساتھ عوام نے شرکت کی اور فلسطینی بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکیا۔
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان اعلی وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے ہیں، جہاں اس نے سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عالمی یوم قدس کی مناسبت سے آن لائن خطاب میں اسرائیل کے اضمحلال اور زوال کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اسرائیل کے زوال کا آغاز ہوگيا ہے جس کا سلسلہ کسی وقفہ کے بغیر جاری رہےگا۔
ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے قطر کے بادشاہ تمیم بن حمد آل ثانی سے ٹیلیفون پر دو طرفہ تعلقات اور علاقائی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔
ہمدان میں " القدس لنا " بیت المقدس ہمارا کے عنوان سے پرچم لہرا دیا گیا ۔ ایران بھر میں عالمی یوم قدس کے موقع پر فلسطینیوں کی حمایت میں آن لائن پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں۔
یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسرائیل علاقائی اقوام اور امت مسلمہ کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے۔
مالدیپ کے دار الحکومت مالے میں بم دھماکہ کے نتیجے میں سابق صدر اور موجودہ اسپیکر پارلیمنٹ محمد نشید شدید زخمی ہوئے ہیں۔
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ آج سے شروع ہوگا،میچ پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے 12 بجے شروع ہوگا۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ فلسفہ کے صدر پروفیسر ڈاکٹر سید لطیف حسین کاظمی نے عامی یوم قدس اور مسئلہ فلسطین کے بارے میں مہر خبررساں ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی کے بعد مسئلہ فلسطین میں نئی جان آگئی ہے۔
بھارت میں کورونا وائرس کے باعث حالات دن بدن خراب ہوتے جارہے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 4 لاکھ سے زائد کیسز سامنے آگئے ہیں۔