ایران کے ممتاز عالم دین آیت اللہ شیخ محمد تقی مصباح کے ارتحال کے ساتویں دن کی مناسبت سے جامعہ مدرسین کی طرف سے مجلس ترحیم منعقد ہوئی ، جس میں طبی پروٹوکول کی رعایت کے ساتھ علماء ، طلاب اور عوام کے مختلف طبقات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران نے جنوبی کوریا کے وفد پر واضح کردیا ہے کہ جنوبی کوریا کو ایران کا پیسہ فوری طور پر ادا کرنا چاہیے اور ایرانی مبلغ کی ادائیگی میں جنوبی کوریا کی رکاوٹیں ناقابل قبول ہیں۔
پاکستانی حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں 1 روپے 6 پیسے فی یونٹ کے حساب سے مزید اضافہ کردیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے جنوبی کوریا کے وفد نے ملاقات کی، اس ملاقات میں جنوبی کوریا میں ایران کی مسدود رقم کی واپسی کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا گيا۔
حوزہ علمیہ قم کے مدیر آیت اللہ اعرافی اور سازمان تبلیغات اسلامی کے سربراہ حجۃ الاسلام قمی کی موجودگي میں صوبہ قم میں سازمان تبلیغا اسلامی کے ڈائریکٹر کی معرفی کی تقریب منعقد ہوئی۔
بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک سے 1 لاکھ 51 ہزار 48 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ، جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 4 لاکھ 51 ہزار 346 ہو گئی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اپنی ریپبلکن پارٹی کے سینیٹرز کی جانب سے صدر ٹرمپ کے مستعفی ہونے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اپنی ریپبلکن پارٹی کے سینیٹرز کی جانب سے صدر ٹرمپ کے مستعفی ہونے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا ہے۔
امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 3 لاکھ 81 ہزار 480 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ، جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 26 لاکھ 99 ہزار 938 ہو چکی ہے۔
پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کا اسکواڈ دورہ نیوزی لینڈ کے بعد آکلینڈ سے براستہ دبئی، لاہور پہنچ گیا ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 9 کروڑ 1 لاکھ 42 ہزار 202 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 19 لاکھ 36 ہزار 26 ہو گئی ہیں۔
انڈونیشیا کے صوبے جاوا میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 12 افراد ملبے تلے دب کر ہلاک جبکہ متعدد افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق صدرآصف علی زرداری کی طبیعت اچانک بگڑ گئی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے سربراہ نے خلیج فارس میں کامل امن و سلامتی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ خلیج فارس کا مکمل کنٹرول اور نگرانی ایرانی بحریہ کے ہاتھ میں ہے، غیر علاقائي طاقتیں خلیج فارس کے امن کے لئے خطرہ ہیں۔