ایران میں فلسطینی تنظيم حماس کے نمائندے نے فلسطینیوں کی حمایت کے سلسلے میں دنیائے اسلام کے مایہ ناز کمانڈر میجر جنرل شہید سلیمانی کی خدمات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی نے فلسطینی مجاہدین کو بہترین اور گرانقدر تجربات منتقل کئے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 7 کروڑ 83 لاکھ 76 ہزار 844 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 17 لاکھ 24 ہزار 325 ہو گئی ہیں۔
فرانس میں گھریلو تنازعے کے دوران ایک شخص کی فائرنگ سے تین پولیس اہلکارہلاک ہوگئے۔
برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم دریافت ہوئی ہے جس کے بعد کئی یورپی اور ایشیائي ممالک نے برطانیہ پر سفری پابندیاں عائد کردی ہیں ، برطانوی حکومت کو غفلت کی وجہ سے شدید عوامی تنقید کا سامنا ہے۔
ایران کے شہر بجنورد کے بعض دیہات ابھی تک گیس اور انٹرنیٹ کی سہولیات سے محروم ہیں۔
برطانوی حکومت نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ رواں سال" 2020 " کے دوران بھی پاکستان اور برطانیہ میں منی لانڈرنگ کا سلسلہ جاری رہا ہے۔
بھارت کی تحریک آزادی اور ملک کی تعمیر و ترقی میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے اس یونیورسٹی کو " منی انڈیا" قرار دیا۔
پاکستان کی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے ترنگا پہنچ گئی
برطانیہ میں پاکستانیوں کے خلاف نفرت پھیلانے پر بھارتی ٹی وی چینل کو 20 ہزار پاؤنڈ جرمانہ کیا گیا ہے ۔
اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے نے کہا ہے کہ ایران نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کے بارے میں ہرقسم کی اصلاح اور مذاکرات کو سکیورٹی کونسل کی قرارداد 2231 کے خلاف قراردیتے ہوئے رد کردیا ہے۔
پاکستانی سکیورٹی فورسز کے شعبہ تعلقات عامہ " آئی ایس پی آر " کے مطابق صوبہ بلوچستان کے علاقے آواران ا میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران 10 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم پھیلنے کےبعد ہر طرف بحرانی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔
نیو کراچی میں صبا سینما کے قریب فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے۔
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے معاون نے سکیورٹی کونسل کی آن لائن کانفرنس سے خطاب میں مشترکہ ایٹمی معاہدے کے بارے میں قرارداد 2231 کے بارے میں ششماہی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل گوٹرس ایران اور دیگر ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات کے فروغ اور تحفظ کے خواہاں ہیں۔