ایران کے ادارہ اوقاف کے قرآنی امور کے سربراہ قرہ شیخلو نے پیغمبر اسلام (ص) کی بعثت کی مناسبت سے قرآن مجید کے بین الاقوامی مقابلوں کے انعقاد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں برس قرآن مجید کے بین الاقوامی مقابلوں کا حضوری اور غیر حضوری دونوں طریقوں سے انعقاد کیا جائےگا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ کے سیاسی معاون سید عباس عراقچی کابل کے دورے پر ہیں، جہاں انھوں نے افغانستان کی قومی سلامتی کے مشیر کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔
ایرانی پولیس نے ایک کارروائی کے دوران تہران کے مغرب میں واقع قدس سٹی سے منشیات میں ملوث متعدد بدمعاشوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران کے نعمت آباد محلہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افغانستان کے اہلسنت مہاجرین کے درمیان امدادی تنظیموں کے تعاون سے مؤمنانہ امداد کے 200 پیکیجز تقسیم کئے گئے ہیں۔
پاکستان کے علاقہ قصور میں سہاری روڈ کے قریب زہریلا کھانا کھانے سے تین بچے اورماں ہلاک جب کہ باپ کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
افغانستان کے دارالحکومت کابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر نامعلوم مقام سے ایک راکٹ گرا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ ایک جہاز کو کو بھی نقصان پہنچا۔
بھارت بھر کے کسانوں کا احتجاج آج 17 ویں روز میں داخل ہو گیا ہے۔ کسانوں نے احتجاج میں تیزی لاتے ہوئے آج دہلی تا جے پور روڈ کو بلاک کرنے کا اعلان کیا ہے۔
رائٹرز کے مطابق امریکی حکومت نے امریکی کانگرس کو مطلع کیا ہے کہ امریکہ نے مراکش کو ایک ارب ڈالر کے ہتھیار فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر ثقافت و ارشاد اسلامی سید عباس صالحی اور حجۃ الاسلام والمسلمین خاموشی کی موجودگی میں ملکی سطح پرہونے والے قرآن مجید کے 43 ویں مقابلوں کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔
امریکی شہر لاس ویگاس میں ٹرک سائیکل سواروں پر چڑھ گيا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور4 زخمی ہوگئے۔
آمد نیوز کے بانی اور ڈائریکٹر روح اللہ زم کو آج صبح پھانسی دے دی گئي، اس سے قبل عدالت نے روح اللہ زم کو 13 جرائم میں ملوث ہونے کی بنا پر مفسد فی الارض قراردیکر پھانسی کی سزا سنائی تھی۔
امریکی صدرٹرمپ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں لگانے کا عمل شروع ہوجائے گا۔
نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔
پاکستان کے نئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بیان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سورج مشرق کی بجائے مغرب سے نکل سکتا ہے مگرعمران خان اسرائیل کو قبول نہیں کرسکتا۔