حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ولادت باسعادت اور ہفتہ وحدت کے آغاز کی مناسبت سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمانوں کے لئے پیغمبر اسلام (ص) کی شان میں کسی بھی قسم کی گستاخی اور توہین ناقابل برداشت ہے۔
ترکی کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ ترکی کے شہر ازمیر کے عوام خوف سے سڑکوں پر نکل آئے۔
نیوزی لینڈ کے عوام نے ریفرنڈم میں لاعلاج مریضوں کو ہمدردانہ موت کی اجازت دینے کے حق میں ووٹ دے دیا ہے۔
پاکستان کے شہر کراچی میں گلشن اقبال ابوالحسن اصفہانی روڈ پر گاڑیوں کی ٹکر سے نیوی افسر سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ ٹریفک پولیس کا سب انسپکٹر زخمی ہوگیا۔
بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 21 ہزار 131 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ، جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 80 لاکھ 88 ہزار 851 ہو گئی۔
روس کے مسلم اکثریتی علاقے تاتارستان میں پولیس کی فائرنگ کے نتیجے میں 16 سال کا لڑکا ہلاک ہو گیا۔
کورونا وائرس میں مبتلا ممالک کی فہرست میں امریکہ پہلے نمبر پر ہے۔ جہاں اس وائرس سے اب تک 2 لاکھ 34 ہزار 177 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 92 لاکھ 12 ہزار 767 ہو چکی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ سپاہ کی طرف سے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کو معاشی پیکیجز دیئے جائيں گے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 کروڑ 53 لاکھ 60 ہزار 582 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے ہلاکتیں 11 لاکھ 86 ہزار 609 ہو گئی ہیں۔
فرانسیسی جوانوں کے نام رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے پیغام کے بعد سماجی سائٹ انسٹاگرام نے رہبر معظم کی فرانسیسی زبان میں سائٹ کے صفحہ کو مسدود کردیا ہے انسٹا گرام کا یہ اقدام مغربی ممالک کی اظہار رائے کے بارے میں دوگانہ پالیسی کا مظہر ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ کے سیاسی معاون سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران کی خطے میں پائدار امن و صلح کی تلاش و کوشش جاری ہے۔
فرانسیسی جریدے چارلی ہیبڈو کے گستاخانہ خاکوں اور فرانس کے صدر میکروں کی طرف سے اس کی حمایت کے بعد عالم اسلام میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے جس کے بعد اسلامی ممالک میں فرانسیسی مصنوعات کے بائيکاٹ کی مہم شروع ہوگئی ہے۔
ملائیشیا کے سابق صدر مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ اگر ایک ناراض شخص کی وجہ سے فرانس مسلمانوں اور اسلام کو قصور وار ٹھہراتا ہے تو پھر فرانسیسیوں کو سزا دینا مسلمانوں کا حق ہے۔فرانسیسیوں نے ماضی میں لاکھوں انسانوں کو قتل کیا جن میں زیادہ تر مسلمان تھے۔
حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ آج رات لبنان اور علاقہ کی صورتحال کے بارے میں قوم سے خطاب کریں گے۔
ترک صدر کے ہولوکاسٹ کے بارے میں بیان پر اسرائیلی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سیخ پا ہوکر ترک صدر اردوغان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
پاکستان بھر میں آج جشن عید میلاد النبی(ص) اور ہفتہ وحدت کا آغاز ہوگيا ہے اس موقع پر ملک بھر میں محافل جشن اور ریلیوں کا اہتمام کیا جارہا ہے۔