اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی حکومت بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کو توڑنے کی عادی ہوگئی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف ایک اعلی وفد کے ہمراہ ترکی روانہ ہوگئے ہیں۔
فرانس کے دارالحکومت پیرس سمیت مختلف شہروں میں نسل پرستی اور پولیس کی بربریت کے خلاف تازہ مظاہرے جاری ہیں جس میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان چھڑپوں میں بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہوگئے ہیں جبکہ پولیس نے درجنوں مظاہرین کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔
امریکی پولیس نے اٹلانٹا میں ایک اور سیاہ فام کو گولی مار کر ہلاک کردیا ہے۔ جس کے بعد امریکی عوام کے مظاہروں میں مزید شدت آگئی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے ادارے ہلال احمر کی جانب سے نیازمندوں کے درمیان 2000 معاشی پیکیجز تقسیم کے لئے آمادہ کئے گئے ہیں۔
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے مساجد پر وہابی دہشت گردوں کے حملوں کی پاکستان نے مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبادت گاہوں پرغیر انسانی حملوں کا کوئی جواز نہیں۔
سپاہ محمد رسول اللہ (ص) کی جانب سے بچوں کے معاشی وسائل پر مبنی امدادی پیکیجز فراہم کئے گئے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کا اجلاس اسپیکر محمد باقر قالیباف کی صدارت میں منعقد ہوا، اس اجلاس میں اقتصادی اور ثقافتی مسائل کے بارے میں بحث اور تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستان کے صوبہ خيبر پختون خواہ کی پولیس نے کارروائی کے دوران پشاور سے وہابی دہشت گرد اور کالعدم جماعت الاحرار کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
برطانوی دارالحکومت لندن اور دیگر شہروں میں نسل پرستی کے خلاف عوامی مظاہرے جاری ہیں جبکہ پولیس نے سیکڑوں افراد کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔
پاکستان کے علاقہ تھرپارکر کی تحصیل ننگرپارکر کے گاؤں میں کنوے کی کھدائی کے دوران دب کر 4 مزدور ہلاک ہوگئے۔
امریکی پولیس نے اٹلانٹا میں ایک اور سیاہ فام کو گولی مار کر ہلاک کردیا ہے۔ جس کے بعد امریکی عوام کے مظاہروں میں مزید شدت آگئی ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 78 لاکھ 72 ہزار 619 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 4 لاکھ 32 ہزار 475 ہو گئی ہیں۔
امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 17 ہزار 527 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اس مہلک وائرس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 21 لاکھ 42 ہزار 224 ہو چکی ہے۔
برازیل، کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے مریضوں کے لحاظ سے امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے، جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 50 ہزار 796 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس وائرس سے اب تک 42 ہزار 791 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
ایران کے صوبہ مازندران کے باغات سے آڑو جمع کرنے کی فصل کا آغاز ہوگیا ہے۔
بھارت میں کورونا وائرس سے 9 ہزار 199 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ کوروناو ائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 21 ہزار 626 ہو گئی ہے۔
برطانیہ میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 41 ہزار 662 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 94 ہزار 375 ہوچکی ہے۔
اس ویڈیو رپورٹ میں ایران کے صوبہ ایلام میں سانپ کے پانی پینے کا شاندار اور انوکھا منظرپیش کیا جاتا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی بھی کوروناو آئرس میں مبتلا ہوگئی ہیں۔
سعودی عرب کے حکام نے رواں سال حج منسوخ کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 39 ہزار 230 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 2 ہزار 632 تک جا پہنچی ہے۔
سعودی عرب نے ریاض میں یمن کی مستعفی اور فراری حکومت کے سفارتخانہ کو کورونا وائرس کی وجہ سے بند کردیا ہے۔
سازمان تبلیغات اسلامی کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین محمد قمی نے ایرانی پارلیمنٹ سے خطاب میں ثقافتی کمیشن کے عدم استقبال کو ثقافت کی مظلومیت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ثقافت کی مضبوطی اور استحکام کے ذریعہ اقتصادی اور سلامتی شعبوں کی بڑی مشکلات کو حل کیا جاسکتا ہے۔
پاکستان کی مذہبی اور سیاسی تنظیم، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور خارجہ پالیسی کے سربراہ علامہ ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی نے مہر نیوز کے ساتھ گفتگو میں مسئلہ کشمیر کو عالمی اور اسلامی مسئلہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کسی ملک کا اندرونی مسئلہ نہیں یہ ایک عالمی اور اسلامی مسئلہ ہےجس پر عالمی اداروں اور اسلامی ممالک کو خصوصی توجہ دینی چاہیے۔