جرمنی میں ترکی کے سفیر کی گاڑی کو نامعلوم افراد آگ لگا دی ہے۔
پاکستان کے احتساب ادارے " نیب " نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے یوسف عباس اور مریم نواز کی شراکت داری سے 410 ملین روپے کی منی لانڈرنگ کی۔
افریقی ملک ایتھوپیا کے وزیراعظم آبے احمد علی کو 2019 کا نوبل امن انعام دیا جائےگا
مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے فضل الرحمن کے دھرنے میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ مسلم لیگ نون کے رہنما نواز شریف نے دھرنے میں بھر پور شرکت کی تاکید کی ہے فضل الرحمن کے دھرنے نے شہبازشریف اور نواز شریف کو آمنے سامنے کھڑا کردیا ہے۔
افغان قونصل جنرل کا کہنا ہے کہ پشاور میں افغان قونصل خانہ بند کر دیا گیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے اربعین کو ایک بے مثال اور بے نظیر معنوی پروگرام قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اربعین کے موقع پر 20 ملین حسینی زائرین لبیک یا حسین (ع) کہتے ہوئے 80 کلو میٹر کا سفر طے کریں گے۔
بحیرہ احمر میں سعودی ساحل کے قریب ایرانی آئل ٹینکر پر2 راکٹوں سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں آئل ٹینکر سے خام تیل سمندر میں خارج ہورہا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی 4 سرحدوں سے حسینی زائرین کی اربعین حسینی میں شرکت کے لئے روانگی کا سلسلہ جاری ہے۔
بھارتی حکام نے کشمیر میں 2 ماہ سے جاری لاک ڈاؤن میں نرمی کے لیے عالمی دباؤ کے باعث 3 سیاست دانوں کو رہا کردیا ہے۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ عراقی حکام کی درخواست پر شلمچہ سرحد کو 2 گھنٹوں کے لئے بند کردیا گیا ہے کیونکہ عراقی سرحد کے اندر زائرین کو حمل و نقل کے وسائل کی کمی کا سامنا ہے۔
پاکستانی فوج کے رابطہ عامہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج نے تین میجرز کو ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر عہدوں سے برطرف کردیا گیا ہے۔
چین کے شہر تیانجن میں ہیلی کاپٹروں کی4 روزہ نمائش کا آغاز ہوگیا ہے۔
انڈونیشیا کے سیاسی ، سکیورٹی اور حقوقی امور کے وزیرپر جزیرہ جاوا کے صوبہ بینٹن کے شہر پینڈ کلانگ میں مسلح شخص نے چاقو سے حملہ کیا۔
پاکستان قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور پاکستان کے سابق وزیر اعظم نوازشریف کو جیل سے چوہدری شوگر ملز کیس میں گرفتار کرلیا ہے۔
ایران کی مہران سرحد سے حسینی زائرین کی سید الشہداء کے چہلم میں شرکت کے لئے کربلائے معلی کی جانب روانگی جاری ہے۔
ترک فوجیوں کی شام کے شمال میں کرد مسلمانوں کے خلاف فوجی یلغار کا سلسلہ جاری ہے۔ ترکی کے جنگی طیاروں نے تل ابیض شہر پر شدید بمباری کی ہے جبکہ کرد مسلمانوں کی مزاحمت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
عراق کے جنوبی علاقوں سے زائرین حسینی اربعین حسینی میں شرکت کے لئے کربلائے معلی کی سمت رواں دواں ہیں ۔
ایران کی شلمچہ سرحد پرزائرین کا عظيم رش ہے جہاں سے سید شہداء کے پروانے اربعین میں شرکت کے لئے کربلا کی سمت رواں دواں ہیں۔
پاکستان کے شہر لاہور کے علاقے رائیونڈ کے نواحی گاؤں بابلیانہ میں نوجوان بھائی نے غیرت کے نام پر بہن اور اس کے دوست کو قتل کر دیا ہے۔
بحر احمر میں ایران کی تیل بردار کشتی پر دہشت گردانہ حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں کشتی سے تیل سمندر میں بہہ رہا ہے۔
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے بھارت کے سابق وزیراعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ کو کرتارپور کوریڈور کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے باضابطہ طور پر دعوت دی ہے۔
ایران کی خسروی سرحد سے سید الشہداء حضرت امام حسین (ع) کے چہلم میں شرکت کے لئے زائرین کربلا کی سمت رواں دواں ہیں۔
پاکستان رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 22 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
شام نے ترک صدر اردوغان کو شامی عوام کا قاتل اور داعش کا حامی وبانی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ترک صدر، داعش کے ذریعہ شام پر قبضہ کرنے میں ناکامی کے بعد اب خود جنگ کے میدان میں کود گئے ہیں اور داعش کی طرح اردوغان کو بھی شکست کور ناکامی کا سامنا کرنا پڑےگا۔
لندن میں نفرت انگیز تقریر کے کیس میں بر طانوی عدالت نے ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کی مشروط ضمانت منظور کرلی ہے۔