رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا: ایران اور عراق کی دو قوموں کے قلوب اور ابدان اللہ تعالی پر ایمان اور اہلبیت علیھم السلام کے ساتھ محبت کی وجہ سے ایکدوسرے سے متصل ہیں اور ان کا باہمی اتصال و اتحاد روزبروز مضبوط اور مستحکم ہوتا جائےگا۔
اسرائیلی اخبار نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل کو مستقبل کی ہر جنگ میں شکست کا سامنا کرنا پڑےگا ۔
افغانستان کے صوبے بادغیس میں امریکی فورسز نے طالبان پر فضائی حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 42طالبان ہلاک ، 35زخمی ہوگئے ۔
فلپائن کے جنوبی علاقے میں داعش دہشت گردوں نے سابق دہشت گرد تنظیم مورو اسلامی لبریشن فرنٹ کے ارکان پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایم آئی ایل ایف کے 7 افراد ہلاک ہوگئے۔
امریکی ریاست کینساس میں مسلح شخص نے ایک بار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔
روس، جارجیا، ترکی اور آذربائیجان کے زائرین حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم میں شرکت کے لئے ایران کے سرحدی شہر آستارا پہنچ گئے ہیں۔ یہ زائرین ایران سے ہوتے ہوئے 20 صفر کوعراق کے مقدس شہر کربلائے معلی پہنچیں گے۔
بھارت میں ایک تربیتی طیارہ دوران پرواز اچانک ہچکولے کھاتے ہوئے گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹس ہلاک ہوگئے۔
شمالی کوریا اور امریکہ کے درمیان ہونے والے جوہری مذاکرات میں تعطل اور شمالی کوریا کے میزائل تجربات جاری رکھنے کے باوجود وائٹ ہاؤس کو مذاکرات کی کامیابی کی امید ہے۔
پاکستان کے زیر انتظام جموں کشمیر کے شہریوں کا لائن آف کنٹرول کی سمت آزادی مارچ جاری ہے۔ اس مارچ میں ہزاروں افراد شامل ہیں۔
ہالینڈ کی ایک عدالت نے مسجد پر حملے کی کوشش کرنے والے شخص کو 3 سال قید اور 1300 یورو جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
پاکستان کے علاقہ پشاور میں تھانہ چمکنی کے جھگڑا علاقہ میں غیرت کے نام لڑکے اور لڑکی کو قتل کر دیا گیا جبکہ دونوں کی لاشیں دریائے باڑہ میں پھینک دی گئیں۔
ہفتہ دفاع مقدس میں پہلی بار فوجی ہسپتال میں قرنیہ کا پیوند کامیابی کے ساتھ انجام دیا گیا ، یہ پیوند ایک سرباز کی آنکھ میں لگایا گیا جو ایک میٹر آگے تک دیکھنے سے بھی قاصر تھا۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان اور عراق کے رہنماؤں سے درخواست کی ہے کہ وہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرانے کے سلسلے میں ثالثی کا کردار ادا کریں۔
ایران اور برازیل کے درمیان عالمی والیبال مقابلہ کے چوتھے مرحلے میں برازیل کی ٹیم ایک گیم کے مقابلے میں تین گیموں سے جیت گئی۔
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے مختلف علاقوں میں اتوار کی علی الصبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
خسروی سرحد عراق میں پیش آنے والے بعض واقعات کی وجہ سے بند کردی کئی تھی جسے کل سے دوبارہ کھول دیا جائےگا اور اربعین کے ایرانی زائرین اس سرحد سے بھی عراق میں داخل ہوسکیں گے۔
اٹلی میں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک گھر کے باتھ روم میں بنایا گیا حشیش کا جدید فارم ڈھونڈ نکالا۔
پاکستان کے صوبہ سندھ کے ضلع ٹھٹھہ میں درگاہ ستیوں کے قریب موٹرسائیکل سواروں نے رکشے پر فائرنگ کرکے 2 افراد کو ہلاک کردیا ۔
کیلیفورنیا میں ایک تقریب کے دوران دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں ایک شخص نے لین دین کے معمولی تنازع پر اپنے حقیقی بھائی کو فارئنگ کرکے قتل کردیا۔
امریکہ کے سابق نائب صدر جو بايڈن نے اپنی ایک ویڈیو میں امریکہ کے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی تاریخ کا سب سے فاسد اور بدترین صدر قراردیا ہے۔
سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان نے امریکہ اور اسرائیل کے اشاروں پر سعودی عرب کو فساد ۔ گمراہی اور فحش کے راستے پر گامزن کرنے کے لئےعملی اقدام اٹھا لئے ہیں ۔اس نے سعودی عرب میں نامحرم جوڑے کوایک ساتھ ایک کمرے میں سونے کی اجازت دیدی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی پولیس نے ہفتہ پولیس کی مناسبت سے صوبہ ہرمزگان میں شاندار پریڈ کا مظاہرہ کیا۔
ایران میں ہفتہ پولیس کے سلسلے میں پولیس کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے صوبہ اصفہان میں بھی ہفتہ پولیس کی مناسبت سے شاندار پریڈ کامظاہرہ کیا گیا۔
بنگلہ دیش کے روہنگیا پناہ گزین کیمپ میں 3 بنگلہ دیشی فوجی اہلکاروں نے مبینہ طور پر 12 سالہ روہنگیا بچی کو اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔