امریکی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ صومالیہ میں جنگی طیاروں کے حملوں میں تنظیم الشباب کو نشانہ بنایا گیا اور 52 شدت پسندوں کو ہلاک کردیا گیا۔
لیبیا کے ساحل کے قریب بحیرہ روم میں مہاجرین کی کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں 117 افراد کی ہلاکت خدشہ ہے۔
صوبہ گلستان میں شدید برف باری ہوئی ہے اور برفانی علاقوں میں سڑکوں کو کھولنے کی کوششوں کا سلسلہ جاری ہے۔
ایران کے صوبہ خوزستان کے صدر مقام اہواز کے آسمان پر گرد و غبار کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے علاقے ساہیوال میں گاڑی پر فائرنگ کے واقعے میں ملوث سی ٹی ڈی اہلکاروں کو حراست میں لے لیا۔
فلسطین کے علاقہ مغربی پٹی میں اسرائیل کے 3 فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔
یمنی ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے جنگي طیاروں نے یمن کے صوبہ صعدہ کی شہری آبادی پر شدید بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔
امریکی سینیٹر نے سعودی عرب پر نئی پابندیوں کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد صحافی خاشقجی کے قتل میں ذمہ دار ہیں اور ان کے ساتھ ضرور نمٹا جائے۔
میکسکو میں تیل کی ایک غیر قانونی پائپ لائن سے تیل چوری کے دوران لگنے والی آگ کے نتیجے میں کم از کم 66 افراد ہلاک اور 80 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
بھارت کے مغربی بنگال ریاست کلکتہ میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف متحد انڈیا ریلی میں 5 لاکھ افراد نے شرکت کی۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوترش نے کہا ہے کہ مشرق وسطی کے علاقے میں ایران کا کردار اہم اور تعمیری ہے۔
آج صبح آیت اللہ آملی لاریجانی کی سربراہی میں تشخیص مصلحت نظام کونسل کا اجلاس منعقد ہوا۔
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے ساہیوال میں کار پر فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پنجاب حکومت سے رپورٹ طلب کرلی۔
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیمو کریٹس سے کہا ہے کہ وہ کام پر واپس آئیں اور ڈیل کر لیں۔
پاکستانی بحریہ رواں سال چَھٹی کثیر القومی مشق امن ماہِ فروری میں منعقد کرے گی۔
شام میں ایک خود کش دھماکے میں ہلاک ہونے والے 4 امریکیوں کی شناخت انٹیلی جنس اہلکاروں کی حیثیت سے ہوگئی ہے۔
بھارتی ریاست راجستھان میں رواں سال کے پہلے ماہ کے دوران سوائن فلو سے 40 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر ایک ہزار افراد میں اس مہلک فلو کا وائرس موجود ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
پاکستانی حکومت نے سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی سعودی سربراہی میں قائم 41 مسلمان ممالک کے فوجی اتحاد کے سربراہ کی حیثیت سے تعیناتی کے لیے عدم اعتراض سرٹیفکیٹ (این او سی) جاری کردیا۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں برفانی تودہ مسافر بردار ٹرک پر گر گیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 5 لاپتہ ہوگئے ہیں۔
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے علاقےساہیوال میں قادرآباد کے قریب پاکستانی پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی فائرنگ سے 2 خواتین سمیت 4 افراد ہلاک اور 3 بچے زخمی ہوگئے ہیں۔
پاکستان کے نئے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی حلف برداری کی تقریب میں بھارت کے اعلیٰ ترین جج نے نا صرف شرکت کی بلکہ پہلی سماعت بھی کی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ ماہ شمالی کوریا کے رہنما کِم جانگ ان سے آئندہ ماہ دوسری ملاقات کریں گے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینٹونیو گوٹریس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات پر زور دیاہے اور امید ظاہر کی ہے کہ دونوں ملکوں میں معنی خیز مذاکرات ہوں گے۔
میکسیکو میں فیول پائپ لائن میں آگ لگنے سے 20 افراد ہلاک جبکہ 54 زخمی ہوگئے ہیں۔
امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کے پاکستان میں قیام میں توسیع ہوگئی ہے۔