رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج سہ پہر کو سری لنکا کے صدر سری سینا اور اس کے ہمراہ وفد سے ملاقات میں فرمایا: ایشیائي ممالک کو زیادہ سے زیادہ باہمی تعاون پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔
افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے شہر جلال آباد میں کسٹم فنانس ڈپارٹمنٹ کی عمارت پر وہابی دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے ہیں۔
ہندوستانی حکومت نے اردو کے معروف شاعر فیض احمد فیض کی 72 سالہ صاحبزادی منیزہ ہاشمی کو واپس پاکستان بھیج دیا منیزہ ہاشمی کو دہلی میں منعقد ایشیا میڈيا سمٹ میں مدعو کیا گيا تھا۔
مرکزی افریقہ میں کشیدگی اور بحران کا سلسلہ جاری ہے اس ویڈيو میں سڑکوں پر جاری لڑائی کا مشاہدہ کیا جاسکتا ہے۔
امریکہ کے سابق صدر جارج بش نے دنیا میں امریکہ کی تنہائی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہونے کے بعد امریکہ دنیا میں مزید تنہا ہوجائےگا۔
ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری اور وزیر خزانہ کی موجودگي میں کرنسی مارکیٹ میں جاری تلاطم کو روکنے کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا۔
بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سابق ڈائریکٹر اور مصر کے ممتاز سیاستداں محمد البرادعی نے عرب ممالک پر زوردیا ہے کہ وہ ایران اور ترکی کے ساتھ مصالحانہ رویہ اختیار کریں اور کشیدگی کو فروغ دینے سے پرہیز کریں ۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ جنرل محمد علی جعفری کی موجودگی میں کسان کی ہمراہی پر مبنی پہلا سمینار منعقد ہوا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خزانہ مسعود کرباسیان سے بلغاریہ کے وزير خزآنہ نے ملاقات اور گفتگو کی۔
تہران میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے سری لنکا کے صدر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں امریکہ کی عہد شکنی اور اس کے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مشترکہ ایٹمی معاہدے میں شریک باقی پانچ ممالک ضمانت دیں تو ایران مشترکہ ایٹمی معاہدے پر باقی رہےگا۔
سری لنکار کے صدرایک اعلی سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے ہیں جہاں ایرانی صدر حسن روحانی نے سعد آباد محل میں ان کا باقاعدہ استقبال کیا۔
میانمار میں سکیورٹی فورسز اور باغیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے نتیجے میں کم ازکم19 افراد ہلاک جبکہ25 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے مشترکہ ایٹمی معاہدے میں باقی رہنے کے لئے شرط عائد کردی ہے۔
پاکستان کے علاقہ وادی نیلم میں کنڈل شاہی پل ٹوٹنے سے پل پر کھڑے 25 سے زائد سیاح " نالہ جاگراں " میں جاگرے جن میں سے اب تک چار افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جب کہ باقی کی تلاش جاری ہے۔
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں داعش سے وابستہ دہشت گرد نے چاقو سے حملہ کرکے 1 شخص کو ہلاک اور 5 کو زخمی کردیا ہے۔
ایرانی عدالت نے اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ پر حملے میں ملوث 8 داعش دہشت گردوں کو موت کی سزا کا حکم سنا دیا ہے۔
تہران کی شہری کونسل کے اراکین نے محمد علی افشانی کو تہران کا نیا میئر منتخب کرلیا ہے۔
فرانسیسی حکومت کے مطابق داعش کے ایک دہشت گرد نے چاقو سے حملہ کرکے ایک شخص کو ہلاک اور 5 کو زخمی کردیا جب کہ پولیس کی فائرنگ سے حملہ آور بھی مارا گیا جس کا تعلق چچن سے بتایا جاتا ہے۔
امریکہ کا سفارتخانہ کل مقبوضہ بیت المقدس ميں کھل جائے گا مقبوضہ بیت المقدس میں کھلنے والے نئے امریکی سفارت خانے میں ابتدائی طور پرکم ازکم50 اہل کاروں کا عملہ تعینات ہوگا۔عرب لیگ کیلیے سعودی عرب کے نئے سفیر اسامہ نقلی اسرائيل میں امریکی سفارتخانہ کی بیت المقدس منتقلی کی تقریب میں شریک ہونگے۔
انڈونیشیا کے شہر سورابایا میں تین گرجاگھروں پر خودکش حملے کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے ہیں۔
واشنگٹن میں اسرائیل کے وزير اعظم نیتن یاہو سے متحدہ عرب امارات کے سفیر اور بحرین کے سفیر نے ملاقات اور گفتگو کی۔
ہندوستانی ریاست مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں پانی کے تنازع پر2گروپوں میں جھڑپ پرتشدد ہنگامے میں تبدیل ہوگئی، دکانوں اور متعدد گاڑیوں کو آگ لگادی گئی، 2افراد ہلاک، 12 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، دفعہ 144 نافذکردی گئی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف ایک اعلی وفد کے ہمراہ چین پہنچ گئے ہیں ۔جہاں وہ چينی حکام سے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے خارج ہونے اور اس کی بقا کے سلسلے میں تبادلہ خیال کریں گے۔