اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئيسی نے کہا ہے کہ ایران روس کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ ایران اور روس کے درمیان تجارتی ظرفیت کی حد فی الحال ناقابل قبول ہے۔
ویانا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی مذاکراتکار علی باقری کنی نے گروپ 1+4 اور یورپی یونین کے نمائندوں کے ساتھ مشترکہ اجلاس میں شرکت اور تبادلہ خیال کیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کے ساتھ عشرہ فجر کی منتظمہ کمیٹی کے اراکین نے ملاقات اور گفتگو کی۔
برطانیہ میں یونیورسٹی آف برمنگھم اور ڈیٹا کا تجزیہ کرنے والی کمپنی " ’یوگووف " کی اسلامو فوبیا پر شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ میں سب سے زیادہ امتیازی سلوک مسلمانوں کے ساتھ روا رکھا جاتا ہے۔
افریقی ملک کیمرون میں فٹبال میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران بھگدڑ مچنے کے نتیجے میں کچل کر 8 افراد ہلاک اور 38 زخمی ہوگئے۔
فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے ترجمان نے یمن اور فلسطین کے ایک مشترکہ دشمن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن اور فلسطین کا ایک مشترکہ دشمن ہے۔ یمن پر مسلط کردہ جنگ اسرائیل اور امریکہ کے مفاد میں ہے۔
سعودی عرب نے یمن پر گذشتہ سات برسوں سے مسلط کردہ جنگ کے دوران یمن کے تاریخی ورثے کو بڑے پیمانے پر نقصان پنہچایا جبکہ یمن کے اہم اور گرانقدر آثار کو چوری بھی کیا ہے۔
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے 180 ممالک کی کرپشن پرسیپشن انڈیکس جاری کی ہے ، جس کے مطابق پاکستان میں کرپشن مزید بڑھ گئی اور پاکستان کرپشن میں 124 نمبر سے 140 نمبر پر پہنچ گیا ہے۔
ہمدان میں واقع گنجنامہ آبشار ہمدان شہر سے 5 کلو میٹر دورواقع ہے یہ آبشارتقریبا 12 میٹر بلند ہے اور ہمدان کا ایک اہم سیاحتی مقام ہے۔
امریکی جنگی طیارے کوبحری بیڑے پرلینڈنگ کے وقت حادثہ پیش آگیا جس کے نتیجے میں 7امریکی فوجی اہلکارزخمی ہوگئے۔
جرمن یونیورسٹی " ہائیلڈبرگ " میں طالب علم کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔
ناروے میں طالبان کے نمائندوں اور مغربی سفارتکاروں کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔ مذاکرات میں طالبان کے نمائندوں نے مغربی ممالک سے افغانستان کے منجمد اثاثوں کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔