اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ذرائع ابلاغ کے ڈائریکٹروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے داعش کو خطے میں بد امنی پھیلانے اور نیل سے فرات تک بڑے اسرائیل کی تشکیل کے لئے بنایاتھا لیکن ایران نے داعش کی اینٹ سے اینٹ بجا دی۔
افغانستان کے صوبہ بلخ میں خود کش بمبار نے نیشنل آرمی کمانڈوز کے کمپاؤنڈ پر بارودی مواد سے بھرے ٹرک کو ٹکرا دیا جسے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 43 زخمی ہوگئے۔
نائجیریا میں حکومت اور وہابی دہشت گردوں کی عداوت کے باوجود حسینی عزادار ، شہدائے کربلا کی یاد میں عزاداری مذہبی جوش و ولولہ سے منارہے ہیں۔
مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولا میں ہونے والے بم دھماکے میں ایک بھارتی فوجی اہلکار ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔
ایران کے شہر انزلی میں طبی پروٹوکول کے ساتھ سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے بہتر ساتھیوں کی یاد میں مجالس عزا کا سلسلہ جاری ہے۔
کراچی میں گزشتہ روز سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جب کہ کئی علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہونے اور بجلی کی بندش سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی ، کابینہ کے بعض ارکان اور بعض اعلی حکام نے صدارتی محل میں آسمان کے نیچے کھلی فضا میں طبی پروٹوکول کی رعایت کے ساتھ سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ اسلام کی مجلس عزا میں شرکت کی۔
حضرت امام خمینی (رہ) نے فرمایا: ہماری قوم کی عزاداری اور مجالس عزا کی قدر کرنی چاہیے اگر مغرب نواز افراد کو بھی عزاداری کی اہمیت کا پتہ چل جائے تو وہ بھی مجال عزا برپا کریں گے۔
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم ملزم نواز شریف سمیت ہر ملزم کو احتساب کا سامنا کرنا ہوگا۔
برطانوی حکومت امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں فیس بک اور گوگل پر عائد ٹیکس ختم کرنے پر غور کررہی ہے۔
امریکی ریاست وسکونسن میں سیاہ فام شہری پر پولیس کی فائرنگ سے ایک بار پھر مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
صوبہ زنجان میں انجمن مکتب الزہرا(س) کی طرف سے طبی پروٹوکول کی رعایت کے ساتھ کربلا کے شہیدوں کی یاد میں محرم الحرام کی پانچویں شب میں مجلس عزا منعقد ہوئی۔
بین الاقوامی جوہری ادارے کے ڈائریکٹرجنرل رافیل گروسی تہران کے دورے پر ہیں جہاں اس نے ایران کے جوہری ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔
مقبوضہ فلسطین میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو نے اسرائیلی وزیر اعظم سے ملاقات اور گفتگو کی اس ملاقات امارات کے بعد دیگر عرب ممالک کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کی امید ظاہر کی گئی ہے۔
متحدہ عرب امارات اور اسرائیلی وزرائے صحت کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ جس میں صحت کے شعبہ میں تعاون کرنے پر اتفاق کیا گيا ہے۔
تہران میں فلسطین اسکوائر پر طبی پروٹوکول کی رعایت کے ساتھ محرم کی پانچویں شب میں کربلا کے شہیدوں کی یاد میں مجلس عزا منعقد ہوئی۔
عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کی تیاری کے لیے دنیا بھر کے سبھی ممالک کو کوششیں تیز کرنا ہونگی۔
قم ميں مسجد جمکران میں طبی امور کی رعایت کے ساتھ کربلا کے تشنہ لبوں کی عزاداری کا سلسلہ جاری ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 8 لاکھ 16ہزارسے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ ہلاکتیں امریکہ میں ہوئی ہیں ۔
مقبوضہ کشمیر کی انتظامیہ نے حقیقی باشندوں اور بھارت سے آنے والے نئے آباد کاروں کے درمیان تفریق کو دور کرنے کی غرض سے مستقل رہائشی سرٹیفکیٹ رکھنے والے کشمیریوں کے لئے سرکاری ملازمت اور دیگر فوائد کے حصول کے لیے ڈومیسائل سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا ہے۔
جنوبی افریقہ کی 139 سال پرانی مسجد میں آگ لگ گئی، جس کے باعث قریبی مساجد بھی متاثر ہوئی ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو نے اسرائیل کے دورے کے دوران کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے بعد دیگر عرب ممالک کے بھی اسرائیل کو تسلیم کرنے کے قوی امکانات ہیں۔
امریکہ کی خارجہ تعلقات سے متعلق کمیٹی کی رکن نے امریکہ کی طرف سے متحدہ عرب امارات کو ایف 35 طیاروں کی فروخت کو بعید قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے اسرائيل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرکے امریکہ کو ٹیکس اور باج ادا کیا ہے۔