کارٹونسٹ ، ہولوکاسٹ کارٹون اور بین الاقوامی کارٹون مقابلہ کے سکریٹری سید مسعود شجاعی نے سوئیزرلینڈ میں ایرانی کارٹونسٹ بہنام بہرامی کی مشکوک موت کے بارے میں کہا ہے کہ ہم بہنام بہرامی کی مشکوک موت کی پیروی کررہے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ ایران اور ونزو ئلا کے درمیان تیل کی تجارت کے خلاف امریکہ کے غیر قانونی اقدام کا منہ توڑ جواب دیا جائےگا۔
روس نے ونزویلا کی خودمختاری کی خلاف ورزی کا معاملہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اٹھا دیا ہے۔
پاکستان کے شہر کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 خیابانِ بخاری میں گھر سے میاں بیوی کی گلا کٹی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
امریکی ریاست ایری زونا کے شاپنگ مال میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
ایران کے شہر کرد میں کنارک کشتی کے حادثے میں شہید ہونے والے اہلکار کی تشییع جنازہ میں عوام نے شرکت کی۔
پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر اہل کار کو ایک مرتبہ پھرپاکستانی وزارت ِ خارجہ میں طلب کیا گیا ہے۔
پاکستان سے برطانیہ کروڑوں روپے مالیت کی کورونا وائرس سے بچاؤ کی حفاظتی کٹس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی ۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ نے اپنے ایک بیان میں فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیت المقدس کی آزادی کے شواہد نمایاں ہوگئے ہیں جبکہ اسرائیل کا زوال بھی قریب پنہچ گيا ہے۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں سابق حکمراں جماعت پی ڈی پی کے سرکردہ رہنما حمید منہاس نے یوم قدس اور مسئلہ فلسطین کے بارے میں مہر خبررساں ایجنسی کے ساتھ گفتگو میں یوم قدس کو فلسطین اور بیت المقدس کی آزادی کے سلسلے میں فیصلہ کن دن قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت امام خمینی (رہ) نے جمعۃ الوداع کو یوم قدس کے نام سے موسوم کرکے مسئلہ فلسطین کے خلاف ہونے والی تمام سازشوں کو ناکام بنادیا ہے۔
حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے کہا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی طرف سے فلسطین کو فراموش اور الگ کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی ہے۔
خلیج بنگال میں بننے والا سمندری طوفان امفان بھارتی ساحلوں سے ٹکرا گیا، بھارتی ریاست اڑیسہ اور مغربی بنگال میں طوفانی ہواؤں اور بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 94 ہزار 941 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اس مہلک وائرس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 93 ہزار 39 ہو چکی ہے۔
شیرازمیں کنارک کشتی کے حادثہ میں شہید ہونے والے 4 اہلکاروں کی تشییع جنازہ میں عوام نے بھر پور شرکت کی۔
ایران کے شہر یزد میں ہر سال رمضان المبارک کی 27 شب میں " دوست ، دوست ، علی دوست " کی تقریب منعقد کی جاتی ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 50 لاکھ 89 ہزار 935 ہو چکی ہے جبکہ کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 3 لاکھ 29 ہزار 729 ہو گئی ہے۔
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع بہاول پور میں سفاک بھائی نے گھر میں ہونے والی تلخ کلامی پر بہن کو قتل کردیا۔
تہران میں میں کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے عوام نے دو ماہ گھروں میں قرنطینہ کے طور پر گزارے ہیں لیکن کار و بار کھلنے کے بعد دوبارہ اژدہام شروع ہوگیا ہے جس سے کورونا وائرس کے دوبارہ پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔
انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے صدر کا کہنا ہے کہ اگر ٹوکیو اولمپکس اگلے سال نہ ہوئے تو منسوخ کردیےجائیں گے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 48 ہزار 91 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 1 ہزار 17 ہو گئی۔
امریکی ریاست فلوریڈا میں امریکی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ گرکر تباہ ہوگیا، حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا۔
تہران میں سماجی فاصلہ کی رعایت کو کوروناو ائرس کا مقابلہ کرنے اور اسے کنٹرول کرنے کے سلسلے میں اہم قراردیا جارہا ہے اگر سماجی فاصلہ کی رعایت نہ کی گئی تو کورونا وائرس پھر پھیل سکتا ہے۔
اسلامی مزاحمت کے رہنماؤں نے یوم قدس کی مناسبت سے بعض عرب اور اسلامی ممالک کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ دوستی اور سیاسی تعلقات برقرار کرنے کو اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ بہت بڑی خیانت اورغداری قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ دوستی در حقیقت فلسطینی مسلمانوں اور اسلام کے ساتھ بہت بڑی خیانت اورغداری ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا: ہمارا یہودیوں سے کوئي کام نہیں ہے۔ اسرائيلی حکومت کی نابودی کا مطلب یہ ہے کہ فلسطینی عوام نیتن یاہو جیسے بد معاشوں اورشرپسندوں کو باہر کریں اور اسرائیل کی نابودی اس معنی میں محقق ہوجائےگی۔