بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں امریکی صدر ثرمپ کے منحوس دورے کے دوران پولیس اور ہندو دہشت گردوں نے حملہ کرکے 11 مسلمانوں کو شہید کردیا ہے جس کے بعد دہلی میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے اور فوج کو طلب کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔
سعودی عرب کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور 244 متاثر ہوچکے ہیں۔
ترکی کے صدر اردوغان نے اعتراف کیا ہے کہ ليبيا ميں حکومت مخالف مسلح گروہ سے جھڑپ کے دوران ترک فوج کے 2 اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ خلیفہ حفتر کے فوجیوں کا کہنا ہے کہ انھوں نے 16 ترک فوجویں کو ہلاک کردیا ہے۔
ایران کےمرکزی صوبہ میں شدید بارش کے نتیجے میں پانی سڑکوں پر جمع ہوگیا ہے جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ کے دورہ بھارت کے دوران بھارت نے امریکہ سے 3 ارب ڈالر کے جنگی ہتھیار خریدنے کا معاہدہ کیا ہے۔
قم میں کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں قم کے ریلوے اسٹیشن پر جراثیم کشی کی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔
قطر کی جانب سے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو امریکہ اور طالبان امن معاہدے کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
تہران پولیس کے سربراہ جنرل حسین رحیمی کی موجودگي میں برآمد شدہ کرنسی اور دھماکہ خیز مواد کےسلسلے میں پروگرام پیش کیا گيا۔
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر چکوال میں نوجوان بہن بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔
پاکستانی ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال اورسابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو ضمانت پررہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کی موجودگی میں تہران – شمال شاہراہ کے افتتاح کی تقریب منعقد ہوئی۔
پاکستان کے صوبہ پنجاب کی کابینہ نے مسلم لیگ (ن) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ضمانت میں 8 ہفتے کی توسیع کی درخواست مسترد کردی۔
شامی فوج اور ترکی کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے درمیان صوبہ ادلب کے علاقہ النیرب میں زبردست لڑائی جاری ہے۔ ادلب کے بعض علاقوں پر قابض ترکی کے فوجیوں نے بھی شامی فوجیوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی ہے۔
قم میں کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا کے حرم مطہر کے مختلف حصوں میں جراثیم کشی کا آغاز ہوگيا ہے۔
ایران کے سرحدی علاقہ خوئی میں زلزلہ کے نتیجے میں کئی گھروں کو نقصان پہنچا ہے زلزلہ کے بعد اس علاقہ کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
مصر کے سابق ڈکٹیٹر صدر حسنی مبارک کا 94 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔
پاکستان میں سول ایوی ایشن نے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے دو ماہ بعد ہیلتھ ڈیکلیریشن لازمی قرار دیدیتے ہوئے کہا ہے کہ فارم جمع نہ کروانے والی ائیر لائنز کے خلاف کارروائی ہوگی۔
امریکہ نے جنوبی کوریا میں امریکی فوجیوں کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے خطرے کے پیش نظرفوجی مشقوں کا سلسلہ کم کردیا ہے۔
پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی معاہدہے سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کورونا وائرس سے سی پیک پرپیشرفت متاثر نہیں ہوگی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے اٹارنی جنرل سے کورونا وائرس کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد کے بارے میں تحقیق کا مطالبہ کیا ہے۔
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی افتخار درانی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔
بھارت کے دارالحکومت دہلی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورے کے موقع پر بھارتی پولیس اور ہندو دہشت گردوں کے بہیمانہ اور مجرمانہ حملوں میں 7 مسلمان شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔
ترک ذرائع کے مطابق ترکی کے صوبہ میں مارڈین میں کورونا وائرس پہنچ گیا ہے جہاں ایک شخص کو کورونا وائرس میں قراردیا گیا ہے۔
عالمی ادارہ صحت " ڈبلیو ایچ او" کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریسس نے کہا ہے کہ چین سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں کورونا وائرس کے کیسز تشویش کا باعث ہیں اگر اس کا سنجیدگی کے ساتھ مقابلہ نہ کیا گیا تو کورونا وائرس عالمگیر وبا بن سکتا ہے۔