امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ بھارت کے دوران نئی دہلی میں پولیس نے شہریت کے متنازع قانون کےخلاف دھرنےپر بیٹھے پرُامن مظاہرین پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔
رشت میں کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے شہری ٹرانسپورٹس اور عام جگہوں پر جراثیم کشی کی مہم کا آغاز ہوگیا ہے۔
ایران کی وزارت صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 61 ہے جبکہ اس وائرس سے 12 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
پاکستانی وزارت خارجہ کی ترجمان نے پاکستانی ذرائع ابلاغ کی ان خبروں کی تردید کی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ دورہ بھارت کے بعد پاکستان کا دورہ کریں گے۔
قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ امن معاہدے کے بعد افغان سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ رئیسی نے نئی پارلیمنٹ کے نمائندوں کو عوامی اعتماد بحال کرنے اور اقدام و عمل کی تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی عوام کی انتخابات میں کامیابی ہوئی ہے۔
ایران کے شہر تبریز میں کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے شہری ٹرانسپورٹس میں جراثیم کشی کی مہم جاری ہے۔
بھارت میں متنازعہ شہریت بل کے خلاف احتجاجی مظاہروں کو کنٹرول کرنے کیلئے پولیس کی جانب سے فوجی وردیاں پہننے کے معاملے پر پولیس اور فوج میں ٹھن گئی ہے۔
ایران کے شہر قم میں کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں شہری ٹرانسپورٹ میں جراثیم کشی کی مہم کا سلسلہ جاری ہے۔
ایران کے شہر مشہد مقدس میں کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں جراثیم کشی کی مہم کا سلسلہ جاری ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام کے مطابق ایران میں کورونا وائرس پاکستان ، افغانستان اور چین سے غیرقانونی طور پر ایران میں داخل ہونے والے افراد کی ذریعہ پہنچا ہے ۔
ایرانی عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کا مسئلہ ایک قومی مسئۂہ ہے لہذا تمام متعلقہ اداروں کو وزارت صحت کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔
حوزہ علمیہ قم میں 150 علماء انجینئر کے شعبہ میں سرگرم عمل ہیں یہ وہ علماء ہیں جو یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل ہوکر حوزہ علمیہ قم میں دینی تعلیم حاصل کرنے کے لئے داخل ہوئے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کےنائب وزیرصحت ایرج حریرچی نے کورونا وائرس سے50 اموات کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یہ خـبر درست ہوتو وہ عہدے سے مستعفی ہوجائیں گے۔
بھارت کے شہر احمد آباد کے اسٹڈیم میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک لاکھ سے زائد مجمع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ بھارت سے پیار اور اس کی عزت کرتا ہے۔ امیرکہ بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔
پاکستان کے نئے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس میں حکومت کی نمائندگی سے معذرت کر لی ہے۔
ایران کے بعض ہمسایہ ممالک نے ایران میں کورونا وائرس کی موجودگی کے اعلان کے بعد ایسی رفتار اختیار کی کہ گویا ان کا ملک اس مہلک وائرس سے بالکل عاری ہے حالانکہ حقائق اس کے برعکس ہیں۔
قطر کے بادشاہ شیخ تمیم بن حمد آل ثانی ایک اعلی وفد کے ہمراہ اردن پہنچ گئے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر صحت سعید نمکی نے پارلیمنٹ میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس میں 47 افراد مبتلا ہیں جبکہ 12 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں اور فصل گرما میں کورونا وائرس کا خاتمہ ہوجائےگا۔
ہندوستان کے دارالحکومت دہلی اور ریاست اترپردیش کے شہر لکھنؤ اورعلی گڑھ سمیت دیگر شہروں میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ بھارت کے خلاف نیزمودی حکومت اور متنازع شہریت بل کیخلاف بھرپور احتجاج جاری ہے۔
روس کے جنگی طیاروں نے شام کے صوبہ ادلب میں ترک فوجیوں اور دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے قریب بمباری کی ہے۔
ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔مہاتیر محمد نے ملائیشیا کے بادشاہ کو اپنا استعفیٰ پیش کردیا ہے۔
چين کے بعد دنیا کے کئی ممالک میں کورونا وائرس پھیل گيا ہے ، اٹلی کورونا وائرس سے 2 افراد ہلاک اور 132 متاثر ہوچکے ہیں۔