اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے فرانسیسی صدرمیکرون کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی حکومت اور عدلیہ مستقل ہیں اور انھیں کسی کی سفارش یا ہدایت کی ضرورت نہیں۔
آیت اللہ صادق آملی لاریجانی کی صدارت میں مجمع تشخیص مصلحت نظام کا اجلاس منعقد ہوا۔
تہران میں میثم مطیعی کی موجودگی میں شام لیتا نامی کتاب کی رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی، محمد زادہ نے کتاب کو شام اور لبنان کے سفر کے بارے میں تحریر کیا ہے۔
پاکستان میں لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وہابی دہشت گردوں کی مالی معاونت کے الزام میں وہابی دہشت گرد اور کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید اور ان کے 4 دہشت گرد ساتھیوں پر فرد جرم عائد کردی ہے۔
یمن کے وزیر صحت کا کہنا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کے خونخوار ، ڈکٹیٹر اور ظالم و جابر بادشاہ شاہ سلمان کی طرف سے مسلط کردہ جنگ کے نتیجے میں روزانہ 1000 بچے جاں بحق ہورہے ہیں۔
نوبیل انعام یافتہ آنگ سانگ سوچی نے عالمی عدالت انصاف میں میانمار کی سربراہ کی حیثیت سے اپنے ملک میں ہونے والے روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کا دفاع کیا۔
بھارتی لوک سبھا سے کثرت رائے سے شہریت ترمیمی بل منظور ہونے کے بعد آج راجیہ سبھا میں بھی پیش کردیا گیا ہے اور اسی دوران مسلم مخالف متنازع بل کے خلاف جاری مظاہروں کے دوران آسام میں فوج طلب کرلی گئی ہے۔
پاکستان کے وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں میں روس کی شمولیت دونوں ممالک، روس اور پاکستان کے مشترکہ مفاد میں ہے۔
سعودی عرب کے انرجی کے وزیر نے قطر کے ساتھ گیس کے معاہدے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔
پاکستان کے شہر لاہور میں وکلاء نے امراض قلب کے اسپتال پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر حملہ کردیا اور آپریشن تھیٹر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی جس کے نتیجے میں 6 بیمار جاں بحق ہوگئے ہیں۔
افغانستان دارالحکومت کابل کے شمال میں واقع بگرام علاقہ میں امریکی ایئربیس سے منسلک زیر تعمیر اسپتال پر خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری کار ٹکرا دی جس کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے۔
پاکستان کی احتساب عدالت نے صوبہ پنجاب کے سابق وزیر اعلی اور مسلم لیگ نون کے صدر شہبازشریف اوران کے خاندان کے 9 افراد کے اثاثہ جات منجمد کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں 4 ماہ کی بندش کے بعد ان کمنگ ایس ایم ایس سروس بحال کر دی ہے لیکن انٹرنیٹ اور موبائل سروس بدستور بند ہیں۔
پاکستان میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدرآصف علی زرداری کی طبی بنیادوں پر ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
ایرانی سپاہ کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹر کے اعلی حکام اور ڈائریکٹروں کے 13 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹرکی تشکیل کا بنیادی مقصد اقتصادی جنگ میں دشمن پر غلبہ پانا ہے۔
لبنان میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں دارالحکومت بیروت اور کئی دوسرے شہر پانی میں ایسے ڈوبے کہ گاڑیوں کی جگہ سڑکوں پر کشتیاں چل پڑیں۔
پاکستانی وکلاء نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر حملہ کیا اور آپریشن تھیٹر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی۔
ایرانی کابینہ کے بعض ارکان نے کابینہ کے اجلاس کے بعد صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے۔
پاکستان میں جدہ سے سیالکوٹ آنے والی پی آئی اے کی پرواز رن وے خراب ہونے کے باعث حادثے سے بال بال بچ گئی۔
تہران میں وحدت ہال سے مرحوم تورج شعبانخانی کی تشییع جنازہ میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی ۔ مرحوم تورج شعبانخانی گلوکار اور پاپ میوزک کے تجربہ کار تھے۔
تہران کے مختلف علاقوں اور دیگر شہروں میں پک اپس پر پھلوں اور سبزیوں کی مناسب قیمتوں میں فروخت کے سلسلے میں عوام نے خیر مقدم کیا ہے۔
کراچی کے ضلع لاڑکانہ میں چھ کتوں کے حملے میں زخمی ہونے والا 6 سالہ بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا ہے۔
اس ویڈیو میں ایرانی بینکوں میں اعلانیہ سودخوری اور اسلامی قوانین کی صریخ خلاف ورزی تنقید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایرانی بینکوں میں سودی سسٹم باقاعدہ جاری ہے اورعلماء و مراجع عظام کے نظریات کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔
امریکی ریاست نیوجرسی کےعلاقےجرسی سٹی میں فائرنگ سے پولیس افسر سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے ایرانی شہریوں خاص طور پر سائنسدانوں اور ماہرین کو امریکہ کے سفر سے اجتناب کرنے کی ہدایت کی ہے۔