تہران میں محرم الحرام کے ایام میں حسینیہ سادات اخوی میں عزاداری کا سلسلہ جاری ہے یہ حسینیہ 200 سال پرانا ہے۔
پاکستان کے علاقہ سرگودھا میں نجی اسپتال میں غزالہ نامی خاتون کے ہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔
دبئی پولیس نے 4 مرد اور 2 خواتین پر مشتمل ایک ایسے گروہ کو گرفتار کیا ہے جو دیگر 4 خواتین کو یرغمال بنا کر ان سے جسم فروشی کا کاروبار کروانا چاہتا تھا۔
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ پاکستان پہنچ گئےہیں جو پاکستان کے اعلیٰ حکام سے ملاقات اور گفتگو کریں گے ۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کابینہ کے اجلاس میں شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مصائب پیش کئے۔
فرانس میں اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 8 ماہ میں 100 خواتین گھریلو تشدد سے ہلاک ہو چکی ہیں۔
میجر جنرل باقری نے کہا کہ امریکہ نے اپنے ڈرون طیارے کی پرواز کے ذریعہ جنگ کا آغاز کرنا چاہا تھا لیکن جب ڈرون طیارہ ایران نے سرنگوں کردیا تو اس نے جنگ سے عقب نشینی میں ہی اپنی عافیت سمجھی۔
کراچی میں کھارادر مچھی میانی مارکیٹ میں رہائشی عمارت کی چھت گرنے سے میاں بیوی ملبے تلے دب کر ہلاک ہوگئے جبکہ ان کی 2 کم سن بیٹیاں زخمی ہوگئیں۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے ایک کشمیری طالب علم کو شہید کردیا ہے۔
مقبوضہ فلسطین کی سرحد سے لبنانی نامہ نگار نے حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی ممالک کے ساتھ آج یا کل تک کسی نتیجے تک پہنچنا بعید ہے اور ہم تیسرے مرحلے کے اقدام کا جلد اعلان کریں گے۔
امریکہ کے اباکوس اور باہاما جزائر میں ڈوریان طوفان کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
نیوزی لینڈ میں سیاحوں کی بس کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں تقریبا6 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف بنگلہ دیش کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے بنگلہ دیشی وزیر خارجہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔
روسیا الیوم کے نامہ نگار نے لبنان اور مقبوضہ فلسطین کی سرحد سے رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ لبنان کے خوف سے اسرائیلی فوجی اپنے مورچوں میں ہتھیار چھوڑ کر فرار ہوگئے ہیں۔
بھارت کی تہاڑجیل میں قید حریت رہنما یاسین ملک کی طبیعت بگڑ گئی ۔
ایران کے صوبہ زنجان ميں ایرانی عدلیہ کے اقدامات کی حمایت میں عوام نے مظاہرہ کیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی تینوں قوا کے سربراہان کی موجودگی ثقافتی انقلاب کی اعلی کونسل کا اجلاس منعقد ہوا۔
پاکستان کے شہر کوئٹہ کو سکیورٹی فورسز نے بڑی تخریب کاری سے بچا لیا۔
برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کو پارلیمنٹ میں بریگزٹ پالیسی پر پہلی ہی رائے شماری میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
اسلامی تعاون تنطیم " او آئی سی " نے کہا ہے کہ بھارتی فوج نے کشمیر کو سب سے بڑی جیل میں تبدیل کردیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیوگوٹرش نے سعودی عرب سے سعودی صحافی خاشقجی کے قاتلوں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
عراقی فورسز نے دو مختلف کارروائیوں میں 9 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
یمنی فورسز اور قبائل نے صوبہ حجہ میں سعودی عرب کی جارح فوج کو زلزال 1 نامی تین بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔