سعودی عرب نے سنگین جرائم کا ارتکاب کرتے ہوئے 37 شیعہ مسلمانوں کا سرکاٹ دیا جن میں ایک شیعہ عالم دین بھی شامل ہیں ۔ سعودی عرب کے اس وحشیانہ اور بہیمانہ اقدام کی عالمی سطح پر مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے امریکہ کی طرف سے سکیورٹی کونسل کی قراردادوں کوتوڑنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ خود بھی سکیورٹی کونسل کی قراردادوں پر عمل نہیں کرتا اور دوسروں کو بھی روکتا رہتا ہے۔
روس کے وزير خارجہ نے عالمی سطح پر امریکی اقدامات کو بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے عالمی امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔
پاکستانی سپریم کورٹ نے موبائل فون کمپنیوں کے تمام ٹیکسز بحال کر دیئے۔اب 100 روپے کے موبائل فون کارڈ پر 100 روپے کا بیلنس نہیں ملے گا۔
عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے قم ميں مراجع عظام سے ملاقات اور گفتگو کی۔
پاکستان کے مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون کے دور میں چین سے ہونے والا معاہدہ غیر متوازن تھا جس سے پاکستان کو 14 ارب ڈالر نقصان ہوا ہے۔
بھارتی ریاست تامل ناڈو میں اے ٹی ایم مشین سے اچانک سانپ نکل آیا ، جس کے بعد لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔
پاکستان کے احتساب ادارے " نیب " نے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اب تک شریف فیملی کے متعلق 3 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کرنے کے ٹھوس شواہد حاصل کرلئے گئے ہیں۔
عراق میں پاکستانی زائرین کو لے جانے والی بس سکیورٹی چیک پوسٹ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 51 زائرین زخمی ہوگئے ہیں۔
مجمع تشخيص مصلحت نظام کا اجلاس آیت اللہ آملی لاریجانی کی صدارت میں منعقد ہوا۔
مقبوضہ فلسطین میں غاصب صہیونی فوج نے بے بنیاد الزام عائد کر کے فلسطینی شہید نوجوان عمر امین کا گھر تباہ کردیاہے۔
روس کے دارالحکومت ماسکو میں سکیورٹی کانفرنس منعقد ہوئی جس میں ایران سمیت 100 ممالک کے نمائندے شریک ہیں۔
سری لنکا میں امریکہ، سعودی عرب اور اسرائیل نواز وہابی دہشت گردوں کے دہشت گردانہ حملوں کے بعد سری لنکا کے اراکین اسمبلی نے ملک بھر میں برقع اور نقاب پہننے پر پابندی عائد کرنے کے لیے قانون سازی پر غور شروع کردیا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایران کے خلاف امریکی سازش کو ناکام اور شکست خوردہ قراردیتے ہوئے فرمایا: امریکہ کی تیل کے معاملے میں عداوت اور سازش کا جواب دیا جائےگا، ایران کے تیل کی فروخت کا سلسلہ جاری رہےگا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے لیبر یونین کے کارکنوں اور اہلکاروں نے ملاقات کی۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سعودی عرب میں شیعہ مسلمانوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب شیعہ مسلمانوں کے خلاف پھانسی کی سزا کو سیاسی حربے کے طور پر استعمال کررہا ہے۔
سری لنکا پولیس نے کہا ہے کہ ایسٹر کے موقع پر ہونے والے بم دھماکوں میں ایک خاتون سمیت 9 خود کش حملہ آور ملوث تھے۔
نئے عیسوی سال کے آغاز سے لیکر اب تک 422 غیر قانونی تارکین وطن ہلاک ہوگئے ہیں یہ افراد اٹلی کے ذریعہ دیگر یورپی ممالک میں جانا چاہتے تھے۔
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے سری لنکا کے ہم منصب رانل وکرم سنگھے کو ٹیلی فون کیا اوردہشتگردانہ حملوں کی شدید مذمت کی۔
فاطمیون بریگیڈ کے مدافع حرم شہید رضا کریمی کا پیکرشام میں 4 سال کے بعد مل گيا جسے ڈی این اے ٹسٹ کے بعد اہلخانہ کے حوالے کردیا گیا اور شہید کے پیکر سے الوداعی تقریب منعقد ہوئی۔
پاکستان کے شہر گجرانوالہ میں چینی باشندے نے ہوٹل کی دوسری منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔
شمالی بھارت، تبت اور میانمار میں 6 اعشاریہ ایک شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی کے حکم کے بعد میجر جنرل حسین سلامی کو باقاعدہ سپاہ پاسداران انقلاب سلامی کا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے نئے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی کی فوج اور سپاہ کے اعلی کمانڈروں کی موجودگی میں معرفی کی تقریب منعقد ہوئی۔