ٹرمپ نے الزام عائد کیا ہے کہ ایرانی حکومت خطے میں افراتفری پھیلانے، تباہی اور موت کی صورتحال پیدا کرنے میں لگی ہوئی ہے، ایسی صورتحال میں تمام ممالک سے کہتا ہوں کہ وہ ایرانی حکومت کو تنہا کردیں اور ایران پر مزید پابندیاں لگائی جائیں۔
ملائیشیا میں جعلی و زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں کی تعداد 44 ہو گئی ہے جبکہ تحقیقات کے دوران 10 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
ہندوستان نے ریاست اڑیسہ کے جزیرہ عبدالکلام کی ٹیسٹ رینج سے انٹر سپیڈ میزائل کا تجربہ کیا ہے۔
جنوب ایشیائی ملک میانمار کی فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کو ان کے ملک میں مداخلت کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن سے دوسری ملاقات کی توقع کا اظہار کیا ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے روسی صدر ولادی میر پوتین سے کہا ہے کہ ہتھیاروں کے جد ید نظام کو غیر ذمے دار کھلاڑیوں کے حوالے کرنے سے خطے میں خطرات میں اضافہ ہوگا۔
سویڈن کے وزیراعظم اسٹیفن لووین پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔
اٹلی کی حکومت نے غیر قانونی تارکین وطن کو پناہ دینے اور ان کی ملک بدری سے متعلق قوانین کو مزید سخت بنانے کیلئے نئے اور سخت قانون کی منظوری دے دی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کے ذریعہ ترمیم شدہ پل کو تباہ کردیا ہے۔
ہندوستان میں ہماچل پردیش سمیت مختلف ریاستوں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کا اجلاس اسپیکر لی لاریجانی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ کھیل کے وزیر نے اس اجلاس میں نمائندوں کے سوالات کے جوابات دیئے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر ملایر میں انگوراتارنے اور انھیں کشمش میں تبدیل کرنے کی فصل کا آغازہوگيا ہے۔
روس کی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری افغانستان کے بارے میں تبادلہ خیال کے لئے 26 ستمبر کو ایران کا دورہ کریں گے۔
امریکہ کے چین کے خلاف اشتعال انگیز اقدامات کا سلسلہ جاری ہے امریکہ نے تازہ ترین اقدام میں تائیوان کو 330 ملین ڈالر کے ہتھیار فراہم کرنے کی منظوری دیدی ہے۔
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے سابق وزیر اعلی شہباز شریف کے داماد علی عمران یوسف پاکستان سے فرار ہوگئے ہیں اس پر 13 کروڑ روپے رشوت لینے کا الزام عائد ہے۔
نیویارک میں گروپ 1+ 4 کے وزراء خارجہ کا اجلاس یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ جس میں ایران کے تیل کی برآمدات اور رقم فراہم کرنے کے اقدامات پر تاکید کی گئی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت ثقافت و ارشاد اسلامی میں وزیر ارشاد سید عباس صالحی کی موجود گی میں ہفتہ دفاع مقدس کی مناسبت تقریب منعقد ہوئی۔
اس رپورٹ میں ایران کے صوبہ کرمانشاہ میں ایک سال بعد زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کی صورتحال پیش کی جاتی ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ اور فرانس کے صدر میکرون نے ایران اور شام کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔
جرمن پارلیمنٹ کی خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ یورپی ممالک کی صورتحال اس وقت خطرناک حد تک پہنچ گئی ہے۔
آج نیویارک میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی اور برطانوی وزير اعظم تھریسامے ملاقات کریں گے جس میں ایران میں قید برطانوی جاسوس نازنین زاغری کےبارے میں بھی تبادلہ خیال کیا جائےگا۔
شام کے نائب وزير خآرجہ فیصل مقداد نے کہا ہے کہ شام اور روس کے باہمی تعلقات میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان اس وقت گہرے تعلقات ہیں۔
نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے ضمن میں اسلامی جمہوریہ ایران ، فرانس، روس، برطانیہ ،چين اور جرمنی کے وزراء خارجہ کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے میڈل ہدیہ کرنے والے کھلاڑیوں سے فرمایا: میں آپ کا ہدیہ بصد شوق قبول کرکے اسے آپ کو واپس لوٹا دوں گا۔
ایران کے شہر سنندج میں گیس دھماکے کے نتیجے میں ایک مکان تباہ ہوگيا جبکہ اطراف کے 4 گھروں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔