فلسطینی بچوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کے نام شکریہ کا پیغام ارسال کیا ہے۔
سامراء کی جامع مسجد عباسیوں کے دور میں بنائی گئی اس مسجد کے مینار کا شمار عالم اسلام کے بلند ترین میناروں میں ہوتا ہے۔
ایران کے صوبہ فارس کے شہر شیراز میں بریگیڈیئر شہید رسول طالبی کی تشییع جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔شہید رسول طالبی سرحدی علاقہ سروان میں مسلح اسمگلروں کے ساتھ جھڑپ کے دوران درجہ شہادت پر فائز ہوگئے۔
عرب ذرائع کے مطابق شام کے صوبہ حماہ میں وہابی دہشت گرد گروہوں کے درمیان آپس میں لڑائی کے نتیجے میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے اسلامی تبلیغات کونسل کے ارکان نے ملاقات کی۔
ترکی کے وزیر اعظم 2 روزہ دورے پر سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے ہیں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اسلامی تبلیغات کونسل کے ملک بھر کے اراکین سے ملاقات میں اسلامی تبلیغات کو اہم قراردیتے ہوئے فرمایا: وہ حکام جن کے پاس آج ملک کے انتظامی امور ہیں یا ماضی میں رہے ہیں انھیں ملک کے خلاف بولنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ ایرانی قوم اور اسلامی نظام سے امریکہ کو ہر میدان میں مایوسی نصیب ہوگی۔
امریکہ کی مختلف ریاستوں میں کرسمس کی چھٹیوں کے موقع پر شدید برفباری ہوئی ہے۔
قم میں حضرت امام حسن عسکری (ع) مسجد میں حضرت امام حسن عسکری (ع) کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے محفل منعقد ہوئی جس میں مراجع عظام ، علماء ، عوام کے مختلف طبقات اور رہبر معظم کے دفتر کے انچارج محمدی گلپائگانی نے شرکت کی۔
قطر کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ ترک فوج کے مزید فوجی قطر پہنچ گئے ہیں۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سکیورٹی فورسز سے جھڑپ کے دوران علیحدگی پسند گروپ جیش محمد کا اہم کمانڈر ہلاک ہوگیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزرات خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو جب میدان جنگ میں شکست ہوتی ہے تو وہ یمن کے بے دفاع شہریوں اپنی وحشیانہ اور بہیمانہ بمباری کا نشانہ بناتا ہے۔