اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے ترکی میں یوریشیا یونین کے تیسرے اجلاس کے ضمن میں روسی پارلیمنٹ (ڈوما ) کے سربراہ سے ملاقات میں یورپی ممالک پر زوردیتے ہوئے کہا کہ یورپی ممالک کو مشترکہ ایٹمی معاہدے پر فوری طور پر عمل کرنا چاہیے۔