اسلامی جمہوریہ ایران میں آج عید سعید فطر مذہبی عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے ۔ اس موقع پر مؤمنین نماز عید میں بھر پور شرکت کریں گے نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع تہران میں مصلای امام خمینی (رہ) میں منعقد ہوگا ۔ جہاں رہبر معظم کی امامت میں نماز عید فطر ادا کی جائےگي۔