یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے سیاسی شعبہ کے رکن ضیف اللہ الشامی نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور امارات نے گذشتہ ایک ماہ سے الحدیدہ بندرگاہ پر قبضہ کرنے کے لئے بری ، بحری اور ہوائی راستوں سے حملوں کا وسیع پیمانے پر آغاز کررکھا ہےاور یمنی فورسز نے بھی الحدیدہ کو سعودی عرب اور امارات کی جارح فوج کا قبرستان بنانے کا عزم کررکھا ہے۔